وہ خوش قسمت ترین انسان جو بوسٹن میرا تھن اور پیرس بم دھماکوں میں زندہ بچ نکلا ،برسلز حملوں کی جگہ پر بھی تھا ،زخمی ہوگیا
برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی مورمن مشنری 19سالہ میسن ویلز دنیا کا وہ خوش قسمت ترین انسان ہے جو بوسٹن میرا تھن اور پیرس بم دھماکوں کے وقت جائے وقوعہ پر بھی موجود تھااور زندہ بچ نکلا جبکہ برسلز میں دہشتگرد حملوں کی جگہ پر بھی تھا اور وہاں بھی زندہ بچ گیا تاہم زخمی ہوگیاہے۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق 19سالہ میسن ویلز ایک امریکی مورمن مشنری ہے یہ ایسا خوش قسمت انسان ہے جو تین دہشتگرد حملوں میں زندہ بچ نکلا ہے ۔ میسن گزشتہ سال پیرس میں تھا جب دہشتگر حملے ہوئے جبکہ بوسٹن میراتھون کی اختتامی لائن سے محض ایک بلاک کی دوری پر تھا کہ دھماکے ہو گئے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
میسن برسلز حملوں کے دوران شدید زخمی ہوا اور اس کے ہاتھ اور پاﺅں جھلس گئے تاہم زخموں کے باوجوداس کے والدین کا کہنا ہے کہ میسن پُرامید ہے اورامکان ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جائے گا ۔