11سالہ مسلمان بچے کا وہ کارنامہ کہ دنیا کو حیران کر دیا،ساتھ ہی مستقل کے بارے میں تہلکہ خیز اعلان بھی کر دیا

11سالہ مسلمان بچے کا وہ کارنامہ کہ دنیا کو حیران کر دیا،ساتھ ہی مستقل کے بارے ...
11سالہ مسلمان بچے کا وہ کارنامہ کہ دنیا کو حیران کر دیا،ساتھ ہی مستقل کے بارے میں تہلکہ خیز اعلان بھی کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں11سالہ مسلمان بچے نے گریجوایشن پاس کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔تانشق ابراہم نے 10سال کی عمر میں ہائی سکول پاس کیا اور امریکن ریور کالج میں داخلہ لے لیا۔ابراہم نے ایک سال کے قلیل عرصے میں کالج سے ریاضی، فزیکل اور جنرل سائنس اور غیرملکی زبانوں کا مطالعہ میں تین ایسوسی ایٹ ڈگریوں کے ساتھ اپنی گریجوایشن مکمل کی۔

مزیدپڑھیں:جاپانی ریلوے کے یہ ملازم پوری ٹرین کی صفائی میں کتنا وقت لگاتے ہیں؟حیرت انگیز جواب جو پاکستان ریلوےکی ہوائیاں اڑا دے گا

ابراہم جب ڈگری لینے کے لیے منعقدہ تقریب میں آیا تو اس نے کئی رنگوں والا سکارف اپنی گردن کے گرد لپیٹ رکھا تھا اور کیپ پر اپنا پسندیدہ کہاوت ”لامحدودیت تک بلکہ اس سے بھی آگے“لکھی ہوئی تھی۔وہ تقریب میں اپنے والد بی جو اوروالدہ تاجی کے ہمراہ آیا تھا ، بی جو سوفٹ ویئر انجینئر اور والدہ جانوروں کی ڈاکٹر ہیں۔ فوکس 40نیوز کے مطابق ابراہم امریکن ریور کالج سے گریجوایٹ کرنے والا کم عمر ترین طالب علم ہے۔ابراہم نے تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں میرے کچھ کلاس فیلوز میری کم عمری کی وجہ سے سراسیمگی کا شکار تھے جبکہ باقی خوش تھے کہ ہماری کلاس میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔گریجوایشن کرنا میرے لیے کچھ مشکل کام نہیں تھا، میں نے بس اپنے جذبے کی پیروی کی۔ میں اپنے والدین کا مشکور ہوں جنہوں نے تعلیم میں میری مدد کی۔ ابراہم نے اپنے مستقبل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مستقبل میں ڈاکٹر اور میڈیکل ریسرچر بننا چاہتا ہوں، میری خواہش ہے کہ میں امریکہ کا صدر بھی بنوں۔یاد رہے کہ ابراہم ہائی سکول پاس کرنے والا بھی کم عمر ترین طالب علم تھا اور اس کامیابی پر اسے امریکی صدر باراک اوباما نے خط لکھ کر مبارک باد بھی دی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -