ناقابل یقین طریقے سے خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والے بھارتی کو غیر ملک میں سخت سزا مل گئی
سنگاپور سٹی (نیوز ڈیسک) ایک بھارتی شخص کو درجنوں خواتین کی شرمناک خفیہ ویڈیوز بنانے کے جرم میں رنگے ہاتھوں گرفتاری کے بعد قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ضرورت ایجاد کی ماں ہے،کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ان ’جدید ہتھیارو ں‘سے کہاں جنگ لڑی جا رہی ہے
اخبار ”سٹریٹ ٹائمز“ کے مطابق نانتھا کمار پالاکرشنن نامی شخص کئی ماہ سے شیطانی حرکات میں مصروف تھا۔ وہ اپنا آئی فون 4 ایک بیگ میں رکھ کر بڑے شاپنگ سینٹروں اور سب وے سینٹروں میں جاتا اور فون کا کیمرہ آن کرکے بیگ کی زپ کھول کر اسے کسی خاتون کے قریب فرش پر رکھ دیتا۔ وہ بیگ کو خواتین کے پاﺅں کے قریب رکھ کر خود اپنے جوتے درست کرنے یا کسی اور بہانے سے قریب بیٹھ جاتا اور بظاہر دوسری طرف متوجہ نظر آتا اور اس دوران خواتین کی ریکارڈنگ جاری رہتی۔ جب ایک شاپنگ مال میں ایک خاتون کے ساتھی مرد کو اس کی حرکت پر شک گزرا تو اس نے اسے پکڑلیا۔ اگرچہ نانتھا کمار نے معافی مانگ کر جان چھڑانے کی کوشش کی لیکن جب اس کے فون کا جائزہ لیا گیا تو اس میں سے خاتون کی ویڈیو کے علاوہ دیگر کئی خواتین کی ویڈیوز بھی مل گئیں جس پر پولیس کو اطلاع کردی گئی۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ بدبخت شخص درجنوں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بناچکا تھا اور اس کے گھر کے لیپ ٹاپ میں بھی بے شمار ویڈیوز محفوظ تھیں۔ مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ شخص سنگاپور میں بطور استاد کام کررہا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر بدقماش شخص کو چھ ماہ کے لئے جیل بھیج دیا۔