سعودی عرب میں مصری صدر السیسی کو دیکھتے ہی ٹرمپ نے اُن کے جوتوں کے بارے میں کیا بات کہی؟ جان کرآپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

سعودی عرب میں مصری صدر السیسی کو دیکھتے ہی ٹرمپ نے اُن کے جوتوں کے بارے میں ...
سعودی عرب میں مصری صدر السیسی کو دیکھتے ہی ٹرمپ نے اُن کے جوتوں کے بارے میں کیا بات کہی؟ جان کرآپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سعودی عرب میں اسلامک امریکن کانفرنس میں شرکت کے ساتھ ساتھ کئی اسلامی ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس دوران وہ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے بھی ملے۔ ان سے ملاقات شروع ہوتے ہی ٹرمپ نے ان کے جوتوں کے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کی ابتداءمیں ہی فیشن کے دلدادہ ڈونلڈٹرمپ کی نظر السیسی کے چمکتے دمکتے جوتوں پر پڑی تو وہ بے ساختہ کہہ اٹھے”مجھے آپ کے جوتے بہت اچھے لگے(Love your Shoes)۔“

رپورٹ کے مطابق یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ مصری صدر نے کون سے برانڈ کے جوتے پہن رکھے تھے یا پھر ڈونلڈٹرمپ اس جیسے جوتے خریدیں گے یا نہیں تاہم ممکن ہے جب وہ قاہرہ جائیں گے تو وہاں اس برانڈ کے جوتے بھی خرید لیں۔ السیسی سے ملاقات کے بعد ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ ”یہ ملاقات بہت بہت اہم تھی۔ ہم نے بہت سے موضوعات پر گفتگو کی جو بہت مثبت رہی۔“ ڈونلڈٹرمپ نے فلاحی ورکر آیا حجازی کو رہا کرنے پر السیسی کی تعریف بھی کی اور کہا کہ ان کے اس اقدام کو امریکی عوام نے بہت پسند کیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -