مقابلہ حسن کے بعد نہایت عجیب مقابلہ ،مردوں کا تانتا بندھ گیا ،جھگڑے اور دھاندلی کے الزامات
ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں مقابلہ حسن تو بہت ہوتے رہتے ہیں مگر گزشتہ دنوں زمباوے میں مردوں کے مابین بدصورتی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جو میسن سیرے(Maison Sere)نامی نوجوان نے جیت لیا۔ انتظامیہ کی طرف سے ان نوجوان کو مقابلہ جیتنے پر بالکل اسی طرح تاج پہنایا گیا جس طرح مقابلہ حسن کے فاتحین کو پہنایا جاتا ہے۔ میسن ایک عرصے سے بیروزگار تھا۔ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سیارہ رنگت اور بھیانک عوارض کے ساتھ ساتھ اس کے کئی ٹوٹے ہوئے دانت اس کی ہیبت ناکی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔
اس مقابلے میں دوسرے نمبر میں ویلیم میسوینو نامی شخص آیاجسے 100ڈالر(تقریباًساڑھے 10ہزار روپے)انعام میں دیئے گئے۔ ویلیم میسوینو اس سے قبل مسلسل تین بار اس مقابلے کا فاتح رہا تھا۔ اس بار مقابلہ ہارنے پر اس نے ججوں پر متعصب ہونے کا الزام عائد کر دیا جس سے تقریب میں بدمزگی بھی پیدا ہوئی۔ویلیم کا کہنا تھا کہ میں آج بھی ہارا نہیں ہوں کیونکہ جج غیرجانبدار نہیں تھے اور انہوں نے فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا۔ آرگنائزرز کو نئے جج لا کر مقابلہ دوبارہ کروانا چاہیے۔ دوسری طرح میسن سیرے کا کہنا تھا کہ میں عرصے سے بیروزگار تھا، یہ فتح میرے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اس مقابلے میں 35لوگوں نے حصہ لیا تھا۔