سعودی عرب جانے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے انتہائی تشویشناک خبر، حکومت نے نئی شرط عائد کردی
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاحت اور روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کے لیے خبر ہے کہ سعودی کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل نے آئندہ ماہ سے ملک آنے والے تمام غیرملکیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔اس مقصد کے لیے کونسل نے 7انشورنس کمپنیوں کو لائسنس دیئے ہیں جو غیرملکیوں کو ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ دیا کریں گی۔غیر ملکیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ گزشتہ سال 3مارچ کو سعودی عرب کی مجلس شوریٰ(وزراءکونسل) کے اجلاس میں کیا گیا تھا جس پر اب عملدرآمد ہونے جا رہا ہے۔
مزید جانئے: دنیا کی سب سے لمبی عمارت کس ملک میں تعمیر کی جارہی ہے؟ ایسے ملک کا نام سامنے آگیا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، جواب آپ کے اندازے بھی غلط ثابت کردے گا
تاہم حج و عمرہ کے لیے جانے والے زائرین، سفارت کاروں،غیرملکی سفارتخانوں کے معائنے کے لیے جانے والے افراد، سفارتی امور کے لیے جانے والے بین الاقوامی اداروں کے عہدیداروں اور سعودی ریاست کے مہمانوں کو اس قانون سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ ان کے علاوہ سعودی عرب جانے والے ہر شخص کے لیے ہیلتھ سرٹیفکیٹ آئندہ ماہ سے لازمی ہو گا۔واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق سالانہ 16لاکھ سے زائد غیرملکی سیاحت اور روزگارکے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ان میں ایک واضح تعداد ان افراد کے اہلخانہ کی ہوتی ہے جو پہلے سے روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہیں۔