’میں جہاز کی ٹکٹیں بالکل مفت کرنے والا ہوں۔۔۔‘ دنیا کی بڑی ائیرلائن کے سربراہ نے تہلکہ خیز اعلان کردیا، کمائی کیسے ہوگی؟انتہائی انوکھا طریقہ پیش کردیا کہ سب حیران رہ گئے

’میں جہاز کی ٹکٹیں بالکل مفت کرنے والا ہوں۔۔۔‘ دنیا کی بڑی ائیرلائن کے ...
’میں جہاز کی ٹکٹیں بالکل مفت کرنے والا ہوں۔۔۔‘ دنیا کی بڑی ائیرلائن کے سربراہ نے تہلکہ خیز اعلان کردیا، کمائی کیسے ہوگی؟انتہائی انوکھا طریقہ پیش کردیا کہ سب حیران رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا گھومنے کی خواہش تو سبھی کی ہوتی ہے مگر فضائی سفرکے اخراجات برداشت کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی۔اس حوالے سے اب آئرلینڈ کی فضائی کمپنی ریان ایئر نے ایک ایسا اعلان کر دیا ہے کہ سن کر آپ کو یقین ہی نہ آئے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ریان ایئر کے سربراہ مائیکل او لیئرے نے دعویٰ کر دیا ہے کہ آئندہ پانچ سال تک وہ فضائی ٹکٹ مفت کر دیں گے اور مسافروں کی بجائے ایئرپورٹس سے رقم وصول کیا کریں گے۔ گویا مائیکل اولیئرے اگر اپنی دعویٰ سچ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئے تو پانچ سال بعد مسافر ریان ایئر پر مفت سفر کیا کریں گے۔

دنیا کی کونسی ائیرلائن وقت کی سب سے زیادہ پابندی کرتی ہے؟ فہرست جاری، ایسی ائیرلائن سب پر بازی لے گئی کہ کسی نے نہ سوچا تھا
رپورٹ کے مطابق لندن میں ہونے والی ایئرپورٹ آپریٹرز ایسوسی ایشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائیکل اولیئرے کا کہنا تھا کہ ”مستقبل میں فضائی کرائے کی مسافروں سے وصولی کا خاتمہ ہمارے لیے بڑا چیلنج ہو گا۔ میرے پاس ایک ویژن ہے جس پر عملدرآمد سے آئندہ پانچ سالوں میں ریان ایئر پر مسافر مفت سفر کریں گے۔ اس صورت میں پروازیں مسافروں سے بھری ہوں گی اور ہم ایئرپورٹس کی آمدنی سے حصہ لے کر اپنے اخراجات چلائیں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -