نوجوان لڑکی کے ہاں بچے کی پیدائش، لیکن پھر چند روز بعد ہی پیٹ میں شدید درد کی شکایت، ڈاکٹروں نے دوبارہ آپریشن کیا تو پیٹ میں کیا چیز موجود تھی؟ دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیران پریشان رہ گئے کیونکہ۔۔۔

نوجوان لڑکی کے ہاں بچے کی پیدائش، لیکن پھر چند روز بعد ہی پیٹ میں شدید درد کی ...
نوجوان لڑکی کے ہاں بچے کی پیدائش، لیکن پھر چند روز بعد ہی پیٹ میں شدید درد کی شکایت، ڈاکٹروں نے دوبارہ آپریشن کیا تو پیٹ میں کیا چیز موجود تھی؟ دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیران پریشان رہ گئے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک لڑکی کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی لیکن چند روز بعد ہی اس کے پیٹ میں شدید درد شروع ہو گیا۔جب اسے دوبارہ ہسپتال لیجایا گیا تو اس کے پیٹ میں ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر بھی ششدر رہ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر اندور میں25سالہ سمن پرساد نے پہلے بچے کو جنم دیا جس کے چند روز بعد اس کے پیٹ میں شدید تکلیف ہونے پر اس کا شوہر رام پرساد اسے مہاراجا یشونت راﺅ ہسپتال لے گیا۔

سعودی عرب سے واپس آئے دلہا کی دلہن نکاح سے چند گھنٹے قبل بیمار ہوکر ہسپتال جاپہنچی، دولہا بارات لے کر ہسپتال ہی آپہنچا اور پھر۔۔۔ آگے کیا ہوا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی
ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اس کا سکین کیا توپیٹ میں کسی گیند نما چیز کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔ جب ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کیاپیٹ سے بالوں کا ایک گچھا برآمد ہوا، جس کا وزن ڈیڑھ کلوگرام کے لگ بھگ تھا۔ ڈاکٹروں کے استفسار پر لڑکی کے ورثاءنے بتایا کہ اسے اپنے بال چبانے کی عادت تھی۔ڈاکٹروں کا کہناتھا کہ ”بظاہر لگتا ہے مریضہ Rapunzel Syndromeنامی نفسیاتی عارضے کا شکار ہے جس کی وجہ سے انسان بال کھانے کا عادی ہو جاتا ہے اور ایسے مریض کا بروقت علاج نہ ہو پائے تو اس کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -