سپیکر قومی اسمبلی وزراءپر برہم ، حاضری بائیومیٹرک سسٹم پر لگوانے کا فیصلہ

سپیکر قومی اسمبلی وزراءپر برہم ، حاضری بائیومیٹرک سسٹم پر لگوانے کا فیصلہ
سپیکر قومی اسمبلی وزراءپر برہم ، حاضری بائیومیٹرک سسٹم پر لگوانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے وزراءکی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور بتایاکہ ملازمین حاضریاں لگاکر غائب ہوجاتے ہیں ، بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے ملازمین کی حاضریاں لگائی جائیں گی ۔
جمعرات کو ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزراءکی عدم حاضری پر سپیکر نے برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ شام تک ایوان میں ایک رجسٹررکھاجائے جس پر رجسٹرڈ وزارتوں کے نمائندوں کے نام ، عہدہ اور آنے جانے کا وقت لکھاجائے ۔
سپیکر نے بتایاکہ اسمبلی میں 255ملازمین میں ہیں جن کی منگل کو حاضری چیک کی گئی تو 86ملازمین حاضریاں لگا کرغائب تھے ، اب اُن کی حاضری بھی بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے ہوگی ۔
شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایاکہ سوالات کے جوابات نہیں دیئے جاتے ، تمام وزارتوں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -