نوجوان خاتون کے ہاں ’اچانک‘ بچے کی پیدائش، ڈاکٹر حیران

نوجوان خاتون کے ہاں ’اچانک‘ بچے کی پیدائش، ڈاکٹر حیران
نوجوان خاتون کے ہاں ’اچانک‘ بچے کی پیدائش، ڈاکٹر حیران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) بچے کی پیدائش کا عمل آغاز سے انجام تک ماں کیلئے امتحان ہوتا ہے جس کے دوران گاہے بگاہے طبعیت کی خرابی سے لے کر دردزہ تک کے مشکل مراحل درپیش ہوتے ہیں۔ دنیا کی سب ماﺅں کو اس عمل کے دوران ملتے جلتے مراحل سے گزرنا ہوتا ہے لیکن 24 سالہ برطانوی خاتون کلیئر ایوینس کی کہانی ناقابل یقین ہے۔ اسے ایک دن صبح کے وقت پیٹ میں درد محسوس ہوا تو ڈاکٹر سے فون پر مشورہ کیا جس نے معلومات لینے کے بعد خدشہ ظاہر کیا کہ یہ گردے کے انفیکشن کی وجہ سے ہوکستا ہے اور اسے شام کے وقت ہسپتال پہنچنے کا کہا۔ جب وہ شام کے وقت ڈاکٹر کے پاس پہنچی تو درد شدید ہوچکا تھا اور ابھی وہ معائنے کے مراحل میں ہی تھی کہ اچانک وہ خود اور ڈاکٹر بھی یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ بچے کی پیدائش کا عمل شروع ہوچکا تھا۔ کلیر کا کہنا ہے کہ اسے کبھی بھی حمل کی کوئی نشانی یا کیفیت محسوس نہ ہوئی تھی اور نہ ہی اس کے پیٹ سے اس کے کوئی آثار نظر آتے تھے۔ خوش قسمتی سے بچہ مکمل طور پر صحتمند ہے اور دونوں ماں بیٹا بہت خوش و خرم ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -