وہ گاڑی آگئی جسے چلاتے ہوئے آپ کو کسی ٹریفک سگنل پر نہیں رکنا پڑے گا

وہ گاڑی آگئی جسے چلاتے ہوئے آپ کو کسی ٹریفک سگنل پر نہیں رکنا پڑے گا
وہ گاڑی آگئی جسے چلاتے ہوئے آپ کو کسی ٹریفک سگنل پر نہیں رکنا پڑے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) سرخ بتی پر رکنا کسے پسند ہے، اور خصوصاً جب آپ اشارے کے بالکل قریب پہنچ گئے ہوں اور یہ سرخ ہوجائے تو انتظار کی تکلیف کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ خوش قسمتی سے برطانیہ کی ایک کمپنی نے اس مسئلے کا ایسا علاج ڈھونڈا ہے کہ اب آپ کو کبھی بھی سرخ بتی کا منہ نہیں دیکھنا پڑے گا۔

جہاز پر سفر کے دوران آپ ساتھ والی سیٹ خالی کیسے رکھ سکتے ہیں؟ انتہائی دلچسپ طریقہ جانئے
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کاریں بنانے والی کمپنی فورڈ کی جانب سے ایک نئے ٹیکنالوجی سسٹم ”گرین لائٹ آپٹیمل سپیڈ ایڈوائزری“ پر کام کیا جارہا ہے جسے جلد ہی نئی گاڑیوں میں متعارف کروایا جائے گا۔ اس ٹیکنالوجی کا کام ڈرائیور کو بتانا ہے کہ اگلا اشارہ سرخ ہے یا سبز اور کتنی دیر میں اس کا رنگ تبدیل ہونے والا ہے۔ فورڈ کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف ڈرائیور کو بتائے گی کہ اشارہ کتنی دیر میں سرخ ہونے والا ہے بلکہ اسے یہ بھی بتائے گی کہ سرخ اشارے سے بچنے کے لئے رفتار کتنی رکھنی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی تقریباً آدھے کلومیٹر دور سے ہی اشارے کی معلومات حاصل کرلیتی ہے اور ڈرائیور کو بتاتی ہے کہ اس وقت اشارہ سرخ ہے یا سبز، جس کے بعد ڈرائیور کو یہ معلومات بھی دی جاتی ہیں کہ اگر وہ سرخ اشارے سے بچنا چاہتا ہے تواسے اپنی رفتار کتنی رکھنی ہو گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تجربات کے نتائج بہت اچھے آئے ہیں اور یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر آپ اپنی گاڑی میںا س ٹیکنالوجی کو استعمال کررہے ہیں تو عین ممکن ہے کہ آپ کو سرخ بتی کا کبھی بھی سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -