سر پر چوٹ، نوجوان تین دن بعد ہوش میں آیا تو ایسی بات کہہ دی کہ والدین کے پیروں تلے سے زمین نکال دی

سر پر چوٹ، نوجوان تین دن بعد ہوش میں آیا تو ایسی بات کہہ دی کہ والدین کے پیروں ...
سر پر چوٹ، نوجوان تین دن بعد ہوش میں آیا تو ایسی بات کہہ دی کہ والدین کے پیروں تلے سے زمین نکال دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دماغی چوٹ لگنے سے لوگوں کی یادداشت کھو جانے کے متعلق تو آپ نے سن رکھا ہو گا لیکن امریکی ریاست جارجیا کے اس نوجوان میں ایک ایسی تبدیلی آ گئی جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ pix11کی رپورٹ کے مطابق 16سالہ ریوبین سیموفٹ بال کا کھلاڑی اور گول کیپر ہے۔ ایک روز مخالف ٹیم کے کھلاڑی نے گول کرنے کے لیے زوردار ہٹ لگائی اور بال سیدھی سیمو کے سر میں آ کر لگی جس سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ تین دن تک کوما میں رہا۔

مزیدپڑھیں:’’تم دونوں ایک ہی گھر میں رہو گے لیکن ساتھ میں یہ ایک چیز بھی ہوگی‘‘جج نے انوکھا فیصلہ سنا دیا ،طلاق بھی ہو گئی اور ساتھ۔۔۔

تین دن بعد جب وہ کوما سے باہر آیا تو اس نے ایک ایسی تبدیلی آ چکی تھی کہ اس کے والدین اور ڈاکٹر حیران رہ گئے۔ اس کے اردگرد موجود لوگ یہ دیکھ کر دنگ تھے کہ انگریزی زبان بولنے والا یہ نوجوان کوما سے باہر آیا تو انگریزی بھول چکا تھا اور روانی کے ساتھ ہسپتانوی بول رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جوں جوں وہ صحت مند ہوتا گیا اس کی ہسپانوی زبان میں روانی کم ہوتی گئی اور وہ دوبارہ انگریزی بولنے لگا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے اردگرد چونکہ ہسپانوی بھی بولی جاتی تھی لہٰذا اس کے لاشعور میں اس کے فقرے موجود تھے جو اس نے بولنے شروع کر دیئے اور علاج کے ساتھ دماغی حالت درست ہونے پر وہ دوبارہ انگریزی بولنے لگا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -