آپ کو واٹس ایپ استعمال کرنی فوری طور پر چھوڑ دینی چاہیے کیونکہ۔۔۔

آپ کو واٹس ایپ استعمال کرنی فوری طور پر چھوڑ دینی چاہیے کیونکہ۔۔۔
آپ کو واٹس ایپ استعمال کرنی فوری طور پر چھوڑ دینی چاہیے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حال ہی میں فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ کی ایپلی کیشنز کو محفوظ ترین چیٹنگ پلیٹ فارمز قرار دیا ہے مگر انٹرنیٹ سکیورٹی ماہرین نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اس دعوے کے بالکل برعکس ایک انتہائی تشویشناک بات کہہ دی ہے۔ اکثر ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک میسنجر اور خصوصاً واٹس ایپ کی ایپلی کیشن بھی محفوظ نہیں ہے۔ان میں بھی کئی ایسے نقائص موجود ہیں جو انہیں غیرمحفوظ بناتے ہیں۔
الیکٹرونک فرنٹیئر فاﺅنڈیشن نامی گروپ کا کہنا ہے کہ اگرچہ واٹس ایپ نے انکرپٹڈچیٹنگ کو یقینی بنا یاہے جس میں صرف پیغام بھیجنے اور موصول کرنے والا ہی اسے پڑھ سکتے ہیں، مگر پھر بھی اس میں ایسی خامیاں موجود ہیں جن کی وجہ سے صارفین کی سکیورٹی کو خدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔ اس لیے صارفین کو چاہیے کہ واٹس ایپ پر انتہائی حساس معاملات پر گفتگو سے گریز کریں۔ گروپ کا کہنا تھا کہ فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ کو اپنی ایپلی کیشنز کو محفوظ بنانے کے لیے ابھی مزیدبہت سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -