ہیکرز تیار ، برہنہ تصویریں چند دنوں میں
نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک )ہیری پوٹرفلم کی حسین وجمیل نوجوان ہیروئن ایما واٹسن کی برہنہ تصاویر انٹرنیٹ پر شائع کرنے کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی اور ہیکروں کا کہنا ہے کہ محض چار دن بعدیہ تصاویر دنیا کے سامنے ہو نگی ۔ایپل کمپنی کی آئی کلاﺅڈ سروس سے حال ہی میں 100سے زائد شوبز خواتین کی برہنہ تصاویر چوری کر کے انٹرنیٹ پر عام کر دی گئی تھیں ۔ایما نے اس واقعے کی سخت مذمت کی تھی اور اسے متاثرہ خواتین کی نجی زندگی کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا ۔شا ید یہ ایما کے جراتمندانہ مو قف کی سزا ہے کہ اب ہیکرو ںنے اس کی تصاویر بھی سامنے لانے کی دھمکی دے دی ہے کہ ایما کو شوبز کی دنیا میں معصومانہ اور صاف ستھرے انداز کی وجہ سے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور اسکی برہنہ تصاویر سامنے آنے کے بعد اس کی اچھی شہرت کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ہیکروں کی ایک ویب سائٹ پر الٹی گنتی چلا دی گئی ہے اور دعوی کیا گیا ہے کہ ان کے پاس اداکارہ کی برہنہ تصاویر ہیں جوچاردن بعد سب کے سامنے ہو ں گی.