کیا خاتون کا کردار ٹھیک ہے؟ مرد صرف دیکھ کر ہی بتا سکتے ہیں
سڈنی (نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ دل کا دریا سمندر سے بھی گہرا ہوتا ہے اور اس کے بہاﺅ کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے، لیکن آسٹریلوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مردوں میں قدرتی طور پر یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ وہ عورت کی تصویر کو چند لمحے دیکھ کر محسوس کرلیتے ہیں کہ اس کا کردار کیسا ہے۔
ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے
یہ متنازعہ تحقیق یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں کی گئی ہے اور اس کے دوران شرکاءمردوں کو خواتین کی تصاویر کے 17 جوڑے دکھائے گئے۔ ہر جوڑے میں ایک تصویر اچھے کردار کی حامل خاتون کی جبکہ د وسری ایسی خاتون کی تھی جو اپنے شوہر کو دھوکہ دینے کا اعتراف کرچکی تھی۔ ڈاکٹر سمانتھا لیورز نے تحقیق کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 60 فیصد مواقع پر مردوں نے صرف تصویر دیکھنے سے اندازہ کرلیا کہ یہ عورت گھر بسانے والی ہے یا دھوکا دینے والی۔
ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ کوئی 100 فیصد درستی رکھنے والا کلیہ نہیں، البتہ یہ بات حیران کن ہے کہ محض تصویر دیکھ کر 60 فیصد مردوں نے خاتون کے کردار کے بارے میں درست اندازہ قائم کرلیا۔
”تمہارا باپ دراصل تمہارا۔۔۔“ خاتون کو ماں نے خط میں ایسی شرمناک بات لکھ دی کہ زندہ رہنا مشکل ہو گیا