وہ ایک صلاحیت جو کسی مرد میں ہو تو خواتین کا اس سے شادی کرنے کو دل کرتا ہے، سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

وہ ایک صلاحیت جو کسی مرد میں ہو تو خواتین کا اس سے شادی کرنے کو دل کرتا ہے، ...
وہ ایک صلاحیت جو کسی مرد میں ہو تو خواتین کا اس سے شادی کرنے کو دل کرتا ہے، سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) زمانہ قدیم سے ہی کہانیاں انسانی کلچر کا اہم ترین حصہ رہی ہیں۔ صدیوں قبل کا جنگلوں میں رہنے والا انسان ہو یا آج کے دور کا جدید شہروں میں بسنے والا انسان ، کہانی سننا اسے بہت ہی پسند ہے، اور یہی وجہ ہے کہ داستان گوئی کا فن ہمیشہ سے بہت مقبول رہا ہے۔ اب سائنسدانوں نے اس فن کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ جسے جان کر ہر مرد ایک اچھا داستان گو بننے کی خواہش کر ے گا۔
یونیورسٹی آف بفلوکی سائنسدان میلنی گرین اور نارتھ کیرو لائنا یونیورسٹی کے سائنسدان جان ڈان ہاؤ کی مشترکہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جو مرد اچھے داستان گو ہوتے ہیں، یعنی کہانی سنانے یا دلچسپ گفتگو کا فن جانتے ہیں، خواتین انہیں زندگی بھر کے لئے اپنا ہمسفر دیکھنا پسند کرتی ہیں۔

مزید جانئے: ’اس نے مجھ سے شادی تو کرلی لیکن اس میں نہ کوئی گواہ تھا نہ ہی جہیز‘
یہ تحقیق تین مختلف مراحل پر مشتمل تھی، جن کے دوران خواتین پر مردوں کی سنائی گئی کہانیوں کے اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔ سائنسی جریدے پرسنل ریلیشن شپس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو مرد کہانی سنانے کا فن جانتے ہیں خواتین لاشعوری طورپر انہیں زیادہ قابل ، پر اثر شخصیات کے مالک اور زندگی میں اعلٰی مقام حاصل کرنے والا سمجھتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ رویہ انسانی ارتقاء کا نتیجہ ہے اور صدیوں سے انسانوں میں موجود چلا آرہا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ مختصر دورانیے کے تعلق یا محض دوستی پر داستان گوئی کی صلاحیت کے زیادہ اثرت مرتب نہیں ہوتے۔ اسی طرح اچھی داستان گو خواتین میں دوسری خواتین کو ایسی دلچسپی محسوس نہیں ہوتی جیسی کہ اچھے داستان گو مردوں میں محسوس ہوتی ہے۔
ان عوامل کا نتیجہ یہ ہے کہ جب خواتین عمر بھر کے تعلق کیلئے ہم سفر کی تلاش میں ہوتی ہیں تو انہیں داستان گوئی کی بہتر صلاحیت رکھنے والے مرد زیادہ دلکش نظرآتے ہیں۔

مزید جانئے: جیون ساتھی کے انتخاب میں مَردوں کی وہ ایک بات جسے خواتین خوبصورتی اور حسِ مزاح سے بھی زیادہ اہمیت دیتی ہیں؟ سائنسدانوں نے مشکل ترین سوال کا جواب دے دیا

مزید :

ڈیلی بائیٹس -