دنیا بھر کونئی نئی چیزیں دینے والا بِل گیٹس اپنے بچوں کو موبائل فون کے قریب بھی نہیں جانے دیتا، وجہ ایسی کہ آپ بھی اس کی سوچ کو داد دیں گے
نیویارک(نیوزڈیسک) ہم اپنے نومولود بچوں کو موبائل اور دیگر گیجٹس پکڑا کر بہت خوشی محسوس کرتے ہیں لیکن دنیا کا امیر ترین آدمی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تب تک موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے جب تک وہ 14سال کے نہ ہوجائیں۔ برطانوی اخبار ”دی مرر“سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف 14سال کی عمر پہنچنے تک بچوں کو موبائل استعمال نہیں کرنے دیتے بلکہ اس کے بعد وہ رات کے وقت گیجٹس کے استعمال کو بھی محدود کردیتے ہیں۔بل گیٹس جن کے تین بچے ہیں، کا کہنا ہے کہ کھانے کی میز پر بھی موبائل کی اجازت نہیں ہوتی۔” ہم ایک وقت سیٹ کرتے ہیں جس کے بعد موبائل کے استعمال کی اجازت نہیں ہوتی تاکہ وہ صحیح طرح سے سوسکیں۔“گیٹس کا کہنا ہے کہ ہر چیز کے استعمال کے لئے اعتدال ضروری ہے اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے معتدل رہتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں،اگر ان کا دھیان موبائل کی طرف ہوگا تو وہ اپنی نیند پوری نہیں کرسکیں گے اور صحت مند بھی نہیں ہوں گے۔
’آج کل باپ اپنے بیٹوں کے ساتھ یہ ایک کام کرتے ہیں جو انہیں فوری طور پر چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ۔۔۔‘ انتہائی معروف سکول کے سربراہ نے والدین کو خبردار کردیا، اس کام سے منع کردیا جو آج کل ہر باپ کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے
2013ءکے ایک انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بیوی سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ بچوں کو 13سال کی عمر تک پہنچے تک موبائل کی ہرگز اجازت نہیں دینی۔”میرے بچے شکایت بھی کرتے تھے لیکن مجھے معلوم ہے کہ ان کے لئے ایک خاص عمر سے قبل یہ اچھی نہیں۔“اس وقت بل گیٹس کے بچوں کی عمر 20،17اور 14سال ہیں ۔