مچھیرے کو مچھلی پکڑتے پکڑتے ایسی چیز مل گئی کہ پل بھر میں زندگی ہی بدل گئی، 10 ارب روپے کی یہ کیا چیز تھی؟ دیکھ کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی

مچھیرے کو مچھلی پکڑتے پکڑتے ایسی چیز مل گئی کہ پل بھر میں زندگی ہی بدل گئی، 10 ...
مچھیرے کو مچھلی پکڑتے پکڑتے ایسی چیز مل گئی کہ پل بھر میں زندگی ہی بدل گئی، 10 ارب روپے کی یہ کیا چیز تھی؟ دیکھ کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا (نیوز ڈیسک) فلپائن کے ایک جزیرے کے قریب مچھلی پکڑنے والے مچھیرے کو سمندر کی تہہ میں ایک چمکدار پتھر ملا تو وہ اسے گھر لے آیا اور محض ایک خوش نما چیز سمجھ کر اپنی چار پائی کے نیچے رکھ چھوڑا ، مگر اسے معلوم نہیں تھا کہ اس نے اپنے بوسیدہ گھر میں ٹوٹی چارپائی کے نیچے دنیا کا قیمتی ترین پتھر لا رکھا تھا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جزیرے پالاوان کے قریب ماہی گیری کرنے والے شخص نے سمندر میں لنگر پھینکا تو یہ کسی بڑے گھونگا نما پتھر میںاٹک گیا۔ ماہی گیر نے غوطہ لگایا اور لنگر کے ساتھ 34 کلو گرام وزنی چمکدار پتھر کو بھی نکال لایا۔ مچھیرنے اسے اچھے اثرات کا حامل سمجھا اور خوش قسمتی کی امید کے ساتھ اسے اپنی چارپائی کے نیچے رکھ چھوڑا، اور یہ تقریباً 10 سال تک وہیں پڑا رہا۔

دنیا کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، 2 خواتین کا جھگڑا، 8 گھنٹے تک سڑک پر کھڑی ہوکر بحث کرتی رہیں اور پھر اچانک ایسا نتیجہ نکل آیا کہ جان کر آپ بھی ہکے بکے رہ جائیں گے
ایک روز مچھیرے کے لکڑی اور گھاس پھونس سے بنے گھر میں آگ بھڑک اٹھی تو اس نے سارا سامان باہر نکالا جس میں یہ پتھر بھی شامل تھا۔ مچھیرے نے سوچا کہ کیوں نہ اس سے جان چھڑانے کیلئے اسے مقامی محکمہ سیاحت کے حوالے کر دیا جائے۔ جب وہ اسے لے کر محکمہ سیاحت کے دفتر پہنچا تو ایلین سنتھیا امراﺅنامی ٹورزم آفیسر اس پتھر کو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ انہیں پہلی نظر میں ہی اندازہ ہو گیا کہ یہ کوئی انتہائی قیمتی چیز ہے۔ جب انہوں نے ماہرین سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ یہ واقعی دنیا کا سب سے بڑا اور قیمتی ترین موتی ہے، جس کا وزن 34 کلو گرام، لمبائی 2.2 فٹ، جبکہ چوڑائی 1 فٹ ہے۔ اس سے پہلے دریافت ہونیوالا سب سے بڑا موتی 6.4 کلو گرام وزنی تھا، لیکن فلپائنی ماہی گیر کو ملنے والا موتی ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس کی قیمت کا اندازہ 10 کروڑ ڈالر (تقریباً 10 ارب پاکستانی روپے ) لگایا گیا ہے۔ اس دریافت نے خوش قسمت مچھیرے کو تو مالا مال کیا ہی ہے، ساتھ ہی فلپائن کو عالمی اعزاز بھی دلوا دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -