ایک ظالم آدمی نے زندہ بچے کو شیروں کے آگے ڈال دیا، ایسا واقعہ کہ جان کر آپ کا دل بھی کانپ جائے گا

ایک ظالم آدمی نے زندہ بچے کو شیروں کے آگے ڈال دیا، ایسا واقعہ کہ جان کر آپ کا ...
ایک ظالم آدمی نے زندہ بچے کو شیروں کے آگے ڈال دیا، ایسا واقعہ کہ جان کر آپ کا دل بھی کانپ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن(نیوزڈیسک) دنیا میں کئی ذہنیت کے لوگ پائے جاتے ہیں اور کچھ تو اس قدر ظالم ہوتے ہیں کہ ان کی حرکتوں سے کسی کی جان بھی چلی جائے تو انہیں بالکل بھی افسوس نہیں ہوتا۔ایسا ہی کچھ جنوبی افریقہ کے اوٹاوی وائلڈ لائف پارک میں ہوا جب ایک اہلکار نے 12سالہ بچے نیکالیمیلو لاٹھا کو شیر کے آگے ڈال دیا،شیر نے بچے کو چیر پھاڑ دیا اوربچہ ہلاک ہوگیا۔

مزیدپڑھیں:وہ قحبہ خانہ جہاں جسم فروشی کا کام مردیا عورت نہیں کرتے بلکہ۔۔۔ ایسی شرمناک ترین خبر کہ جان کر ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے
جنوبی افریقہ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے جس میں ’راستا‘نامی اہلکار نے بچے کو شیر کے آگے ڈال دیا تھا۔راستا پر الزام ہے کہ اس نے پنجرے کی چابیاں چوری کرتے ہوئے معصوم بچے کو شیروں کے سامنے لے گیا۔بچے کی چیخیں سن کر باقی لوگ پنجرے کی جانب بھاگے لیکن اتنی دیر میں شیر بچے کو پھاڑچکے تھے اور وہ ہلاک ہوچکاتھا۔راستا کو اس پارک میں کام کرتے ہوئے چھ ماہ ہوچکے ہیں اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ بچے کو بچانے کے لئے پنجرے میں گیا تھا لیکن دیگر اہلکاروں کاکہنا ہے کہ وہ پہلے ہی سے پنجرے میں موجود تھا۔پارک کے مالک نے اپنے فیس بک پیغام میں اس واقعہ پر شدید رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہرطرح کی احتیاطی تدابیر لیتے ہیں اور اس واقعہ پر ہمیں شدید دکھ ہوا ہے اور ہم اس بچے کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -