دنیا کاسب سے بڑا جہاز کریش لینڈنگ کے دوران پول سے ٹکرا گیا

دنیا کاسب سے بڑا جہاز کریش لینڈنگ کے دوران پول سے ٹکرا گیا
دنیا کاسب سے بڑا جہاز کریش لینڈنگ کے دوران پول سے ٹکرا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)دنیا کا سب سے بڑا جہاز اپنی بیس پر کریش لینڈنگ کے دوران ٹیلی گراف پول سے ٹکر اگیا جس سے ا س کے کاک پٹ کو نقصان پہنچاہے۔

ڈیلی میل کے مطابق320لمباایئرلینڈر10جسے فلائنگ بم بھی کہا جاتا ہے نے گزشتہ ہفتے بدھ کو اپنی تربیتی پرواز کا آغاز کیا تھا۔10ٹن پے لوڈ اٹھانے کی صلاحیت کے حامل اس طیارے نے بریڈفورڈ شائر میں کارڈینگٹن ایئرفیلڈمیں کریش لینڈنگ کی۔

ایئر لینڈر جو کہ 25ملین پاﺅنڈ سیل پرہے پانچ روزہ پرواز کے بعد انسانی سفر کے قابل سمجھا جائے گا۔

ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ نہ صرف عوام کو سفری سہولیات کیلئے بلکہ کمیونی کیشن اور امدادی کاموں کیلئے بھی کام آنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -