بھارت میں بکری کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش، جسامت ایسی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا، تصاویر دیکھ کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔

بھارت میں بکری کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش، جسامت ایسی کہ سوشل میڈیا پر ...
بھارت میں بکری کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش، جسامت ایسی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا، تصاویر دیکھ کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے دور دراز گاﺅں کے لوگ اس وقت خوف کا شکار ہوگئے جب ایک بکری نے انسانی شکل کے بچے کو جنم دیا، ویڈیو منظر عام پر آتے ہی دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو سب سے پہلے سمیرا عیسیٰ نامی ایک خاتون کی جانب سے فیس بک پر اپ لوڈ کی گئی جو اب تک 6 کروڑ 21 لاکھ 75 ہزار بار دیکھی جا چکی ہے جبکہ اس پوسٹ کو 5 لاکھ 66 ہزار بار شیئر کیا جا چکا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بکری کا ایک عجیب الخلقت بچہ پورے گاﺅں کو خوفزدہ کیے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں سورج گرہن والے دن پیدا ہونے والے بچی کا نام ”ایکلپسی“رکھ دیا گیا
بکری کے اس بچے کا رنگ بھی عجیب قسم کا ہے جبکہ اس کا چہرہ انسانی چہروں سے مماثلت رکھتا ہے۔ اس کے کان عام بکریوں کی طرح بڑے جبکہ ہونٹ اوپر کو اٹھے ہوئے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ جیسے یہ میمنہ پاﺅٹ کر رہا ہے۔ ویڈیو بھارت کے کسی دور دراز گاﺅں کی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ کس علاقے میں بنائی گئی ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -