لوگ کس طرح کے چہروں کے حامل افراد پر جلدی اعتبار کر لیتے ہیں؟جو اب آپ کو حیران کر دے گا
نیو جرسی(نیوزڈیسک)اکثر یہ گمان کیا جاتا ہے کہ جو لوگ خوبصورت ہوتے ہیں ان پر لوگ زیادہ اعتبار کرتے ہیں لیکن حال ہی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں کے چہرے کے خدوخال عام سے ہوتے ہیں ان پر لوگ زیادہ اعتبار کرتے ہیں جبکہ خوبرو افراد پر زیادہ اعتبار نہیں کیا جاتا۔
شادی کی تقریب میں انگھوٹی کی انوکھی آمد
پرنسٹن یونیورٹی نیو جرسی اور ریڈباﺅڈ یونیورسٹی نیدر لینڈ کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 11مختلف طرح کے چہرے بنائے اور انہیں خواتین کو دکھایا۔ ان خواتین کو ان چہروں کو نو درجوں میں پسند کرنا تھا اور یہ جان کر سب کو حیرت ہوئی کہ خواتین نے اوسط چہروں کو زیادہ پسند کیا ، یہ عمل تین بار دہرایا گیا اور ہر بار یہی نتیجہ نکلا۔تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ خواتین نے اس چہرے کو زیادہ قابل اعتبار سمجھا جو عام شکل و شباہت کا حامل تھا ۔
یہ تحقیق Psychological Science, a journal of the Association for Psychological Scienceمیں چھپ چکی ہے۔