نوجوان لڑکی نے سوشل میڈیا پر تصویر لگاتے ہوئے اپنی ماں کو اس میں سے ’کاٹ‘ دیا، اس پر والدہ نے آگے سے ایک بات ایسی کہہ دی کہ پوری دنیا بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوگئی، لڑکی شرم سے پانی پانی ہوگئی

ڈیلی بائیٹس

نیویارک (نیوز ڈیسک) آج کل کی جدید ٹیکنالوجی نے تصاویر میں من پسند تبدیلیوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ ادھر تصویر بنائی اور ادھر اس کی کانٹ چھانٹ شروع۔ امریکی ریاست میریلن سے تعلق رکھنے والی لڑکی عبیرہ طارق نے بھی کچھ ایسا ہی کیا۔ اس نے ایک تصویر میں سے اپنی والدہ کو کراپ (Crop) کردیا تاکہ اپنے بھائیوں کے ساتھ اپنی تصویر حاصل کرسکے۔ اب اس تصویر میں عبیرہ اور اس کے دو بھائی باقی رہ گئے اور اس نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

3 خواتین ایک ایسی شرمناک چیز اٹھا کر شہر کی سڑکوں پر نکل آئیں کہ ملک میں ہنگامہ ہوگیا، غیر مسلموں کا بھی صبر جواب دے گیا
جونہی اس تصویر پر عبیرہ کی والدہ کی نظر پڑی تووہ غصے سے لال پیلی ہوگئیں اور اپنی بیٹی کو ایسا جواب دے ڈالا کہ سارا انٹرنیٹ واہ واہ کراٹھا ہے۔ انہوں نے عبیرہ کی تصویر کے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ”تم نے مجھے تصویر سے کراپ کیوں کیا بے وقوف احمق“ اس کے بعد انہوں نے مزید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ”ناشکرے بچے۔ اتنی مشکل سے پیدا کرو اور تصویر سے کراپ کردیا۔“

عبیرہ نے اپنی ماں کی ناراضی پر مشتمل ٹویٹس کو شیئر کیا تو یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ اب انہیں ہزاروں بار ری ٹویٹ اور لائیک کیا جاچکا ہے ۔ انٹرنیٹ صارفین تصویر سے کراپ ہونے پر سخت ناراض ہونے والی والدہ کے ردعمل سے خوب محظوظ ہورہے ہیں۔