دنیا تباہ ہونے میں صرف تین منٹ باقی

دنیا تباہ ہونے میں صرف تین منٹ باقی
دنیا تباہ ہونے میں صرف تین منٹ باقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) دنیا کے خراب ہوتے حالات کے پیش نظر سائنسدانوں کے متعدد گروپ اس کی تباہی کی وارننگ دیتے رہے ہیں اور اسی ضمن میں سنگین ترین وارننگ ایٹمی سائنسدانوں کے گروپ BAS نے دی ہے جو کہتے ہیں کہ ان کی گھڑی کے مطابق دنیا کی تباہی میں تین منٹ رہ گئے ہیں۔

مزیدپڑھیں: مصنوعی محبوب بھی میدان میں آگیا
بلیٹن آف اٹامک سائنٹسٹس (BAS) ایٹمی سائنسدانوں کا ایک گروپ ہے جنہوں نے ایک گھڑی تیار کررکھی ہے جس پر رات کے 12 بجنے کا مطلب ہوگا دنیا کی تباہی۔ اس گھڑی کا وقت عام گھڑی کی طرح خود کار طریقے سے آگے نہیں بڑھتا بلکہ سائنسدان دنیا کیلئے موجود نظروں کا حساب لگا کر اس کا وقت خود بدلتے ہیں۔ ان ماہرین نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کی فراوانی، غیر مستحکم سیاسی حالات اور خصوصاً ایران اور شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کی وجہ سے تیسری جنگ عظیم اور پہلی عالمی ایٹمی جنگ کا خطرہ بہت بڑھ چکا ہے اس لئے انہوں نے اپنی خطرے کی گھڑی کی سوئی آگے بڑھا دی ہے اور اب اس گھڑی پر رات کے 12 بجنے میں تین منٹ باقی ہیں۔ سائنسدانوں نے پچھلی دفعہ اس گھڑی کا وقت 2012ءمیں ایک منٹ آگے بڑھایا تھا اور اس وقت یہ رات کے 11 بجکر 55منٹ کیا گیا تھا جبکہ اب یہ 11 بجکر 57 منٹ ہوچکا ہے۔


مزید :

ڈیلی بائیٹس -