’رواں سال یہ کام ہوگا اور یورپ کی مکمل تباہی کا آغاز ہوجائے گا‘ ایسی خوفناک پیشنگوئی منظر عام پر آگئی کہ جان کر آپ شکر ادا کریں گے پاکستان میں رہتے ہیں

’رواں سال یہ کام ہوگا اور یورپ کی مکمل تباہی کا آغاز ہوجائے گا‘ ایسی خوفناک ...
’رواں سال یہ کام ہوگا اور یورپ کی مکمل تباہی کا آغاز ہوجائے گا‘ ایسی خوفناک پیشنگوئی منظر عام پر آگئی کہ جان کر آپ شکر ادا کریں گے پاکستان میں رہتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی خطہ کچھ عرصے سے دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور کئی یورپی ملکوں میں دہشت گردی کی خطرناک وارداتیں ہو چکی ہیں۔ اب ماہرین نے یورپ میں ایک ایسی خوفناک جنگ چھڑنے کی پیش گوئی کر دی ہے جو اس خطے کو تباہ کر دے گی۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق دلائی لامہ اور کئی مغربی تھنک ٹینکس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ”یورپ میں رواں سال ایک ثقافتی اور مذہبی جنگ چھڑنے جا رہی ہے جو خطے میں بہت زیادہ خون خرابے کا باعث بنے گی۔ “
امریکی تھنک ٹینک ’دی واشنگٹن انسٹیٹیوٹ‘ نے ایک لرزہ خیز رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک ہولناک مذہبی جنگ یورپ کے سر پر منڈلا رہی ہے۔ یہ جنگ مسیحیوں اور مسلمانوں کے مابین لڑی جائے گی۔“ دیگر کئی تھنک ٹینکس نے بھی یورپ میں مسلمانوں کی بڑھتی تعداد اور مذہبی عدم برداشت میں اضافے کو مذہبی اور ثقافتی جنگ کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ ان کی رپورٹس کے مطابق شام و عراق کے حالیہ انسانی بحران کے باعث یورپ میں مسلمانوں کی تعداد میں حیران کن حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

’اب اس چیز کا حملہ ہونے والا ہے اور دنیا میں کوئی تیار نہیں‘ دنیا کے سب سے امیر آدمی نے سب سے زیادہ خطرناک خبر دے دی
اس سے زیادہ سنگین ’وارننگ‘ بعض مذہبی رہنماﺅں کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ اٹلی کے ایک بشپ نے چند روز قبل ہی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”اٹلی اور دیگر یورپی ملک جلد مسلم ممالک بن جائیں گے۔“پومپی کے بشپ مونسیگنور کارلو لبریٹی کا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ”یورپ میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے اس سے خطے میں اسلام کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ مسلمان بہت زیادہ بچے پیدا کر رہے ہیں جبکہ ہم عیسائی اکثر بے اولاد رہتے ہیں۔ اپنی ایسی ہی حماقتوں کے باعث اگلے 10سال میں ہم سب مسلمان ہوں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -