’ہم دونوں جڑواں بہنوں نے اس کام پر ڈھائی کروڑ روپیہ لگادیا لیکن اب سوچ کر ہی شرم آتی ہے کہ۔۔۔‘

’ہم دونوں جڑواں بہنوں نے اس کام پر ڈھائی کروڑ روپیہ لگادیا لیکن اب سوچ کر ہی ...
’ہم دونوں جڑواں بہنوں نے اس کام پر ڈھائی کروڑ روپیہ لگادیا لیکن اب سوچ کر ہی شرم آتی ہے کہ۔۔۔‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ (نیوز ڈیسک) قدرت کی بنائی ہوئی ہر صورت ہی خوبصورت ہے لیکن انسان کی خواہشوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں، اچھی بھلی صورت پر بھی ایسے ایسے تجربات کرتا ہے کہ بالآخر کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتا۔ بار بار متنازعہ خبروں کا موضوع بننے والی آسٹریلوی جڑوان بہنیں بھی ایک ایسی ہی مثال ہیں کہ جنہیں اپنے جسموں کی پلاسٹک سرجری پر کروڑوں لٹا کر اب خود سے بھی شرم آنے لگی ہے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اینا ڈیسنک اور لوسی ڈیسنک نامی جڑواں بہنوں نے اپنی شکلیں سو فیصد ایک جیسی بنانے کے لئے سر سے پاﺅں تک جسم کا کوئی حصہ ایسا نہیں چھوڑا کہ جس کی پلاسٹک سرجری نہ کروائی ہو۔ انہوں نے اپنے ہونٹوں، نسوانی خدوخال، آنکھوں اور کمر و کولہوں کی پلاسٹک سرجری، لیزر ٹریٹمنٹ اینڈ مائیکرو ڈرما بریشن پر اڑھائی لاکھ ڈالر (تقریباً اڑھائی کروڑ پاکستانی روپے) صرف کئے۔ اب دونوں بہنوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کئے پر شرمندگی ہے اور وہ سخت پچھتاوے کے ساتھ کوشش کررہی ہیں کہ کسی طرح دوبارہ پہلی سی قدرتی شکل و صورت حاصل کرپائیں۔ میگزین نیوآئیڈیا سے بات کرتے ہوئے دونوں بہنوں کا کہنا تھا ”وہ چیز جسے ہم بہت خوبصورت سمجھتی رہیں، بہت بدصورت ثابت ہوئی ہے۔“
جسم کے ہر حصے کی پلاسٹک سرجری کروانے والی ان دونوں لڑکیوں نے صرف کروڑوں روپے ہی نہیں لٹوائے بلکہ اپنا ذہنی سکون و اطمینان بھی برباد کرلیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بے پناہ اخراجات ہو جانے اور اپنی شکلوں کے مکمل بدل جانے کی وجہ سے نفسیاتی عارضے باڈی ڈسمورفیا کی شکار ہوگئیں اور ہر وقت پریشانی اور ذہنی دباﺅ میں مبتلا رہنے لگی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب انہوں نے عہد کر لیا ہے کہ کبھی پلاسٹک سرجری نہیں کروائیں گی، البتہ وہ اپنی جلد کو تروتازہ رکھنے کے لئے فیس ماسک اور باڈی سکرب جیسی چیزوں کا استعمال جاری رکھنا چاہتی ہیں۔
دونوں بہنوں کا کہنا تھا ”ہمیں اس بات پر شرمندگی ہے کہ ہم اپنے ساتھ یہ کیا کرتی رہیں۔ لیکن اب ہمیں اس کا احساس ہوچکا ہے اور ہم نے اپنی غلطیوں اور خامیوں کو تسلیم کرلیا ہے ۔“ انہوں نے دیگر لڑکیوںکو بھی مشورہ دیا ہے کہ اپنی شکل و صورت سے مطمئن رہیں اور پلاسٹک سرجری کی جانب ہرگز مت جائیں۔ قدرت کی دی ہوئی شکل و صورت پر خوش ہونا سیکھیں اور اگر کچھ مسائل درپیش ہوں بھی تو اپنے والدین یا کسی اچھے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -