”اس آدمی کا سر کٹا ہوا تھا، وہ ہمارے کمرے میں داخل ہوا اور۔۔۔“ حیدر آباد میں خاندان کیساتھ ایسا خوفناک واقعہ کہ سن کر پورا علاقہ کانپ اٹھا
حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر مرئی طاقتوں کی دنیا میں موجودگی پر ہر مسلمان یقین رکھتا ہے تاہم آج کے جدید دور میں شہری علاقے میں واقع کسی گھر میں ان سے سامنا ہو جائے تو کوئی بھی خوف سے بے ہوش ہو سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ ممبئی سے پاراچنار آنے والے ایک خاندان کیساتھ پیش آیا جس نے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے کہ ہفتے کی رات کو ایک بھوت نے ان پر حملہ کر دیا۔ واقعے کے باعث پورا علاقہ خوف سے کانپ اٹھا ہے۔
اس عدالت میں غلطی کی گنجائش نہیں فیصلے میں دیکھ لیں گے : سپریم کورٹ کا جماعت اسلامی کے وکیل سےمکالمہ
60 سالہ سعید مشتاق اور ان کے بیٹے حبیب نے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے ہفتے کی رات کو ایک ”سرکٹا“ شخص ان کے کمرے میں داخل ہوا اور انہیں مارا پیٹا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور حیران طور پر اس میں واقعے کے شواہد نہیں ملے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران بھی وہاں کچھ نہ ملا۔ باپ اور بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ ”سرکٹے“ شخص نے انہیں چھڑی سے مارا پیٹا اور جب انہوں نے جوابی وار کرنے کی کوشش کی تو اس نے ان کے سر دیوار پر مارنے کی کوشش بھی کی لیکن پولیس کو ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی نہیں ملے۔
پولیس کے مطابق سعید مشتاق کے خاندان کے 8 افراد گھر کے 3 کمروں میں مقیم ہیں۔ ہفتے کی رات کو تقریباً 1 بج کر 20 منٹ پر مشتاق اور حبیب اپنے کمرے سے چیختے چلاتے ہوئے باہر آئے جس کے باعث گھر میں موجود دیگر افراد بھی جاگ گئے اور اپنے کمروں سے باہر آ گئے۔ باپ اور بیٹے نے انہیں بتایا کہ ان پر ایک غیر مرئی طاقت نے حملہ کر دیا ہے۔
حسینی عالم پولیس کے انسپکٹر جی شیام سندر کے مطابق شکایت درج کرائے جانے پر انہوں نے اپنے تین اہلکاروں کو گھر کی تلاشی لینے کیلئے بھیجا لیکن وہاں سے کچھ نہ ملا اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کمرے میں کوئی بھی داخل نہیں ہوا اور تلاشی کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ کھڑکی سے بھی کوئی اندر نہیں آ سکتا۔
” تحریک انصاف کےخلاف فنڈنگ میں خورد برد کا کیس جعلی ہے“نعیم الحق
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے تمام تر تسلیوں کے باوجود بھی متاثرہ خاندان کی تسلی نہ ہوئی اور وہ اس واقعے سے اتنے خوفزدہ ہوئے ہیں کہ کسی دوسری جگہ منتقل ہو گئے ہیں جبکہ علاقے میں مقیم دیگر خاندان بھی انتہائی خوفزدہ ہیں اور اس مکان کے سامنے سے گزرتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں۔