’اب تم اْٹھ کر بیٹھ جاؤ‘ پادری نے جنازے کے دوران مرنے والی خاتون کو دوبارہ زندہ کرنے کا اعلان کردیا، جب اسے اٹھنے کا حکم دیا تو پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
لندن(نیوزڈیسک) ایک جنازے میں اس وقت صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی جب پادری نے اعلان کیا کہ وہ مردہ خاتون کو جنازہ زندہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق جزائر ویسٹ انڈیز میں پادری سیموئل ینگ نے ایک جنازے کے دوران اعلان کیا کہ وہ مردہ خاتون لیوینڈا براؤن ولیمز کو زندہ کرے گا۔اس نے مردہ خاتون کو کہا کہ وہ زندہ ہوجائے اور اٹھ کر بیٹھ جائے۔پھر اس نے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ کفن والے بکس کو کھولیں،لوگوں نے اس کے حکم کی تعمیل کی اور انتظار کرنے لگے کہ خاتون زندہ ہوجائے گی۔لیکن کافی دیر تک کچھ بھی نہ ہوا تو لوگوں نے کفن کا بکس بند کردیااور اسے دفنا دیا۔