آپ نے آسمان پر بجلی کڑکتی تو اکثر دیکھی ہو گی، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے یہ پیدا کیسے ہوتی ہے اور آپ کو نشانہ کیسے بنا سکتی ہے؟ جانئے وہ بات جو ہر شخص جاننا چاہتا ہے

آپ نے آسمان پر بجلی کڑکتی تو اکثر دیکھی ہو گی، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے یہ پیدا ...
آپ نے آسمان پر بجلی کڑکتی تو اکثر دیکھی ہو گی، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے یہ پیدا کیسے ہوتی ہے اور آپ کو نشانہ کیسے بنا سکتی ہے؟ جانئے وہ بات جو ہر شخص جاننا چاہتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آسمان پر کڑکتی ہوئی بجلی آپ نے اکثر دیکھی ہو گی لیکن ہم میں سے بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ یہ بجلی بنتی کیسے ہے اور اس سے بچا کیسے جا سکتا ہے۔ برطانوی اخبار دی میٹرو نے اپنی ایک رپورٹ میں ان سوالات کے جوابات دے دیئے ہیں۔ اخبار کے مطابق چیزوں کے باہم ٹکرانے سے برقی رو پیدا ہوتی ہے جیسا کہ ہم اکثر مشاہدہ کرتے ہیں کہ بعض مخصوص قسم کے ملبوسات جب ہمارے جسم کے ساتھ رگڑ کھاتے ہیں تو ایک کرنٹ پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے بازوﺅں کے بال کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح بادلوں میں برف کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہوتے ہیں۔ جب یہ ٹکڑے آپس میں ٹکراتے ہیں تو بادل میں ایک چارج پیدا ہوجاتا ہے۔


یہ چارج جب مخالف چارج کے حامل بادل سے ٹکراتا ہے تو بجلی کڑکنا شروع ہو جاتی ہے۔ یہ اتنی طاقت ور ہوتی ہے کہ کسی بھی چیز کو جلا کر رکھ کر سکتی ہے۔ لیکن ہم بعض احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس سے بچ بھی سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طوفان اور بارش کے دوران بہتر یہی ہے کہ آپ گھر پر ہی رہیں لیکن اب آپ گھر سے باہر طوفانی بارش میں گھر جاتے ہیں تو فوری طور پر کوئی پناہ گاہ تلاش کریں۔ یہ پناہ گاہ لکڑی سے بنی ہو تو سب سے محفوظ ہو گی۔ اگر کوئی پناہ گاہ نہیں ملتی تو زمین پر اکڑوں بیٹھ جائیں اور جتنا زمین کے قریب ہو سکتے ہوں، ہو جائیں، لیکن یہ احتیاط رکھیں کہ اس دوران آپ کے جسم کا کم سے کم حصہ زمین سے لگ رہا ہو۔ کیونکہ ایک بادل میں موجود چارج زمین کے چارج سے مل کر بھی بجلی پیدا کرتا ہے اور وہ زمین پر گر کر تباہی مچا سکتی ہے۔ زمین پر نچلے بیٹھ کر آپ موبائل فون اور دیگر جو بھی الیکٹرانک ڈیوائس آپ کے پاس ہو اسے فوراً بند کر دیں۔ اگر آپ کے پاس دھات کی کوئی چیز، کھمبا وغیرہ، ہے تو اس سے فوراً دور چلے جائیں۔ یہ احتیاطی تدابیر اپنانے سے آپ کے بجلی کی زد میں آنے کے امکانات بہت کم ہو جائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -