’اگر آپ جہاز میں اس جگہ بیٹھیں تو حادثے کی صورت میں بچ جانے کا امکان 70 فیصد زیادہ ہوتا ہے‘ ماہرین نے جہاز پر محفوظ ترین سیٹ بتادی
لندن(نیوز ڈیسک)ہوائی جہاز میں محفوظ ترین سیٹ کونسی ہو سکتی ہے؟ یہ وہ سوال ہے جو ہر فضائی حادثے کے بھیانک مناظر دیکھنے پر ہمارے ذہن میں ضرور ابھرتا ہے۔ اگرچہ اس بارے میں حتمی طور پر تو کچھ کہنا ممکن نہیں البتہ خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کی بڑی تعداد کا خیال ہے کہ جہاز کا پچھلا حصہ اگلے حصے کی نسبت زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔
یہ نتیجہ جریدے ’پاپولر مکینکس‘ نے تقریباً تین دہائیوں کے دوران ہونے والے فضائی حادثات کے تجزیے کے بعد اخذ کیا ہے۔ ان نتائج کے مطابق جہاز کے اگلے حصے میں بیٹھے ہوئے افراد کے بچنے کی امید 49 فیصد ہوتی ہے لیکن اس کے برعکس پچھلے حصے میں بیٹھے افراد کے زندہ بچنے کی امید تقریباً 70 فیصد ہوتی ہے۔
ہوائی جہاز میں ہمیشہ ہر وقت ٹھنڈ کیوں ہوتی ہے؟ ائیرلائنز ایسا کیوں کرتی ہیں؟ اصل وجہ سامنے آگئی، جواب ایسا کہ آپ نے آج تک کبھی تصور بھی نہ کیا ہوگا
اسی طرح جریدے ٹائم کی ایک تحقیق کے مطابق پچھلے حصے میں بھی درمیانی سیٹیں سب سے زیادہ محفوظ ہوتی ہیں، جبکہ یونیورسٹی آف گرینچ کی ایک تحقیق کے مطابق ایمرجنسی دروازے کے قریب بیٹھنا بھی بڑی حد تک جان بچانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔