پیشانی کا بوسہ لینے والے کے یہ جذبات جان کرآپ سوچ میں پڑ سکتے ہیں

پیشانی کا بوسہ لینے والے کے یہ جذبات جان کرآپ سوچ میں پڑ سکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نظام الدولہ)بوسہ شدت ومحبت بھرے جذبات کا اظہار ہوتا ہے لیکن اس سے بڑھ کر احترام، عقیدت و شفقت بھی بوسہ سے ٹپکتی ہے تاہم اس کا انحصار ،عمر،مقام اور تعلق پر ہوتا ہے جبکہ یہ بھی کہ بوسہ چہرے کے کس عضو کا لیا گیا ہے۔خیر ہر بوسے کی زبان اور قسم الگ ہوتی ہے لیکن جو بوسہ پیشانی پر دیا جاتا ہے اسکا مطلب بہت عام ہے ۔پیشانی پر بوسہ لینے والے کا مقصد اپنے جذبات کا اظہار ان الفاظ میں کیا جاسکتا ہے کہ ایسا انسان بوسہ لیتے ہوئے دراصل یہ کہتا ہے ” میں آپ کا بہت احترام کرتا ہوں،آپ کا مدد گار ہوں،میں آپ کی حفاظت کروں گااور آپ اس بارے میں بے فکر ہوجائیں کیونکہ یہ بوسہ میرے دل سے نکلا ہے ۔آپ میرے لیئے بہت قیمتی انسان ہیں ۔میں آپ کا ہوں اور آپ میرے لئے ایک بچے کی طرح ہیں“گویاپیشانی کے بوسے میں وفا،ممتا شفقت پدری اور اخلاص ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -