’نسوانی حسن میں اضافے کی کوشش خواتین کو اس خطرناک ترین کینسر میں مبتلا کرسکتی ہے‘ سائنسدانوں نے اب تک کی سخت ترین وارننگ جاری کردی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں خواتین کے ہاں حسن کی زیبائش میں پلاسٹک سرجری کااستعمال عام رجحان بن چکا ہے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خواتین چہرے کے عوارض کے بعد دوسرے نمبر پر چھاتی کی سرجری سب سے زیادہ کرواتی ہیں جسے پہلے سے بہتر بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ رپورٹ میں ایجنسی نے جسم کے اس حصے کی پلاسٹک سرجری کے متعلق انتہائی خطرناک انکشاف بھی کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایجنسی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ چھاتی کی پلاسٹک سرجری کروانے سے خواتین کے کینسر کی ایک کمیاب قسم کا شکار ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں جو انہیں موت کے منہ میں پہنچا دیتا ہے۔ اب تک 359سے زائد ایسی خواتین سامنے آ چکی ہیں جو اس سرجری کے باعث کینسر کا شکار ہوئیں۔ ان میں سے 9موت کے منہ میں جا چکی ہیں۔
’شادی کے بغیر لڑکا لڑکی کے اکٹھے رہنے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر مغربی جوڑے بھی فوری شادی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
رپورٹ کے مطابق ایجنسی کے ماہرین نے ان 359خواتین پر تجربات کرنے کے بعد بتایا ہے کہ ”چھاتی کی سرجری اور کینسر کی کمیاب قسم ”ایناپلاسٹک لارج سیل لیمفوما“ (Anaplastic large cell lymphoma)کے درمیان براہ راست تعلق ہے۔“ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ماہرین آج سے 6سال قبل ہی خواتین کو اس خطرے سے متنبہ کر چکے ہیں جبکہ فرانسیسی سائنسدان بھی اپنی تحقیقات میں چھاتی کی سرجری اور کینسر کی اس قسم کے مابین براہ راست تعلق کا انکشاف کر چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ایناپلاسٹک لارج سیل لیمفوما“بلڈ کینسر ہی کی ایک قسم ہے۔ یہ جسم میں اس وقت پیدا ہوتی ہے جب خون کے متاثرہ سفید خلیوں کی تعداد تیزی کے ساتھ بڑھنے اور گردن، بغلوں یا ٹانگوں کے درمیان جمع ہونے لگتی ہے۔ اس کی علامات میں شدید تھکاوٹ، بخار، بھوک کا خاتمہ، رات کو پسینہ آنا اور وزن میں کمی و دیگرشامل ہیں۔