سینیگال میں مذہبی ٹی وی چینل نے غفلت کی انتہا کر دی ، نشریات کے دوران فحش مواد نشر ہو گیا

سینیگال میں مذہبی ٹی وی چینل نے غفلت کی انتہا کر دی ، نشریات کے دوران فحش مواد ...
سینیگال میں مذہبی ٹی وی چینل نے غفلت کی انتہا کر دی ، نشریات کے دوران فحش مواد نشر ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈاکار (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مغربی افریقہ کے ملک سینیگال میں مذہبی ٹی وی چینل انتظامیہ نے غفلت کی انتہا کر دی ، نشریات کے دوران 20منٹ تک چینل کی سکرین پر فحش مواد چلتا رہا مگر کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی ۔

”العربیہ “کے مطابق سینیگال میں ایک مذہبی ٹی وی چینل”طوبا “ کی نشریات جاری تھیں کہ اس دوران اچانک سکرین پر فحش مواد چلنا شروع ہو گیا ، اس قسم کا متنازعہ مواد پورے 20منٹ تک نشر ہوتا رہا مگر انتظامیہ کو خبر تک نہ ہو سکی تاہم 20منٹ بعد انتظامیہ کی آنکھیں کھلی تو اسے بند کیا گیا ۔واقعے کے بعد چینل کے قدامت پسند ناظرین شدید غم و غصے کے عالم میں ہیں ۔

یوکرائن میں یکے بعد دیگرے متعدد دھماکے، تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

برطانوی نشریاتی ادارے سمیت متعدد غیر ملکی اخبارات اور ویب سائٹوں پر جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ سینگال کے ایک نجی مذہبی چینل "طوبا" پر پیر کی دوپہر 1:10 سے 1:30 تک فحش مواد پر مشتمل کلپ چلتا رہا اور اسے 20 منٹ کے بعد جا کر روکا گیا۔
چینل انتظامیہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینل کی نشریات کو ایک طرح کی دراندازی کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کو شیطانی مداخلت قرار دیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ 2009ءمیں شروع ہونے والے اس چینل کو عوام میں وسیع پیمانے پر مقبولیت حاصل ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -