سالگرہ کی تقریب میں ہوائی جہاز سے کچھ ایسا گرا کہ مہمانوں کی دورڑیں لگ گئیں

سالگرہ کی تقریب میں ہوائی جہاز سے کچھ ایسا گرا کہ مہمانوں کی دورڑیں لگ گئیں
سالگرہ کی تقریب میں ہوائی جہاز سے کچھ ایسا گرا کہ مہمانوں کی دورڑیں لگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا میں سالگرہ کی ایک تقریب میں اوپر سے گزرتے جہاز نے تباہی مچادی۔
تقریب میں شامل 40 سے زائد مہمانوں کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب ان کے سروں کے اوپر سے گزرتے ہوئے جہاز سے غلاظت کی بوچھاڑ ہوگئی اور ہر طرف اور ہر چیز پر غلاظت آن گری۔ تقریب میں شامل ایک خاتون نے بتایا کہ ابھی کیک کاٹا ہی گیا تھا اور سب مہمان خوشی کے گیت گارہے تھے کہ جہاز گزرا اور پھر جس کا جدھر منہ آیا دوڑ کھڑا ہوا۔ خاتون نے بتایا کہ باغیچے میں پڑی کرسیاں، سجاوٹ کا سامان اور مہمان جہاز سے گرنے والی غلاظت کی زد میں آگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقع نے تقریب کو تباہ کرکے رکھ دیا۔

مزیدپڑھیں:انٹرنیٹ پر ہمسفر ڈھونڈنے والوں کیلئےانتہائی بری خبر،آپ کا پول کھل گیا
اس واقع کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کو شکایت بھی کی گئی جس کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق صرف ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد طیارے میں سے غلاظت کی صفائی کی جاسکتی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور بھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -