آپ کے فیس بک سٹیٹس آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟سائنسدانوں نے بتادیا

آپ کے فیس بک سٹیٹس آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟سائنسدانوں نے ...
آپ کے فیس بک سٹیٹس آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟سائنسدانوں نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک دنیا بھر میں اس قدر معروف ہے کہ شاید ہی کوئی شخص ایسا ہو جس کا فیس بک پر اکاﺅنٹ نہ ہو، سماجی رابطے کے لیے بنائی جانے والی اس ویب سائٹ کو بطور تفریح استعمال کرنے والے صارفین شایدنہ جانتے ہوں کہ فیس بک پراپ لوڈ کی جانے والی پوسٹس ان کی شخصیت کے حوالے سے کس قدر اہم ہیں۔برونل یونیورسٹی کے محققین نے اپنی ریسرچ میں پتا چلایا ہے کہ فیس بک پر اپ لوڈ کیے جانے والے سٹیٹس سے صارف کی شخصیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:ناقابل یقین طریقے سے خواتین کی ویڈیوز بنانے والے بھارتی کو غیرملک میں سزا مل گئی

تحقیق کے مطابق پوسٹس بتاتی ہیں کہ صارف خود پسند ہے یا دوسروں کا خیال رکھنے والا، اس میں خود اعتمادی ہے یا نہیں، پوسٹس سے صارف کی شخصیت کے دیگر پہلوﺅں کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔محققین نے فیس بک صارفین کے حوالے سے 555سروے کیے جن میں انسانی شخصیت کے 5اہم پہلوﺅں کو مدنظر رکھا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن صارفین کو کوئی نفسیاتی عارضہ لاحق ہوتا ہے وہ اپنی پوسٹس کواس قدر سنجیدہ لیتے ہیں کہ زیادہ لائیک ملنے پر سمجھتے ہیں انہیں سماج میں پذیرائی مل رہی ہے اور اگر کوئی لائیک نہ کرے تو وہ سمجھتے ہیں کہ جیسے انہیں معاشرے سے باہر نکال دیا گیا ہویا کوئی بھی انہیں پسند نہ کرتا ہو۔حقیقت پسند لوگ فیس بک کو اس کے مقصد کے عین مطابق استعمال کرتے ہیں اور ہمیشہ اپنے سماجی کاموں کے حوالے سے پوسٹس کرتے ہیں، انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی ان کی پوسٹ کو لائیک کر رہا ہے یا نہیں، وہ لوگوں کے ساتھ رابطے کو اہمیت دیتے ہیں۔خود پسند لوگ ہمیشہ اپنی کامیابیوں ، اپنی خوراک اور ورزش کے حوالے سے پوسٹس کرتے ہیں، یہ نوع کے افراد بھی لائیکس کو مقبولیت کا پیمانہ خیال کرتے ہیں۔ کشادہ دل لوگ زیادہ تر سیاسی عقائد اور دانشورانہ قسم کی پوسٹس اپ لوڈ کرتے ہیں،ایسے صارفین لوگوں سے رابطے کی بجائے پوسٹس کے ذریعے حالات حاضرہ و دیگر معلومات کا تبادلہ کرنا پسند کرتے ہیں۔ محتاط روئیے کے حامل صارفین زیادہ پوسٹس نہیں کرتے لیکن جب بھی کریں اپنے بچوں کے حوالے سے ہی کرتے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کی رکن ڈاکٹر تارا مارشل کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق بہت منفرد ہے۔ شاید یہ بات اتنی حیران کن نہ ہو کہ پوسٹس سے لوگوں کے شخصی رویوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے تاہم اس سے یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ لوگ فیس بک پر مخصوص موضوعات کی پوسٹس کیوں اپ لوڈ کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -