” میں گھر آیا تو والدہ ٹی وی پر دھماکے کی خبر دیکھ رہی تھیں اور انتہائی دکھ اور کرب میں مبتلا تھیں، انہوں نے میری طرف دیکھا اور صرف ایک جملہ بولا کہ۔۔۔“ سابق آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کب اور کیوں کیا؟ اہم ترین راز سے پردہ اٹھا دیا

” میں گھر آیا تو والدہ ٹی وی پر دھماکے کی خبر دیکھ رہی تھیں اور انتہائی دکھ ...
” میں گھر آیا تو والدہ ٹی وی پر دھماکے کی خبر دیکھ رہی تھیں اور انتہائی دکھ اور کرب میں مبتلا تھیں، انہوں نے میری طرف دیکھا اور صرف ایک جملہ بولا کہ۔۔۔“ سابق آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کب اور کیوں کیا؟ اہم ترین راز سے پردہ اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو دنیا بھرمیں ایک خاص مقام حاصل ہے جنہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا اور پوری دنیا کے ممالک ان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں 39 ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی بھی ان کے سپرد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ چیمپینز ٹرافی سے باہر ہونے والے عمر اکمل اور سٹیج اداکارہ خوشبو کی خفیہ ویڈیو لیک ہو گئی، سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا
معروف کالم نگار اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے ان کی زندگی کے چند اہم پہلوﺅں روشنی ڈالی ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا حتمی فیصلہ کب اور کیسے کیا۔ ارشاد بھٹی نے اپنے کالم میں لکھا کہ 26 مارچ 2016ءکو جنرل (ر) راحیل شریف نے آرمی میڈیکل کالج کے 38ویں Raising Day کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب ختم ہوئی تو مستقبل کے ایک ڈاکٹر نے جنرل (ر) راحیل شریف سے سوال کیا کہ سر وہ کونسا لمحہ تھا کہ جب آپ نے حتمی فیصلہ کیا کہ اب دہشت گردوں کیخلاف جنگ ہونی چاہیے؟ اس سوال کے جواب میں آرمی چیف بولے ” میں تو سیدھا سادھا فوجی ہوں مجھے تو شروع سے ہی یہ معلوم تھا کہ لاتوں کے بھوت کبھی باتوں سے نہیں مانیں گے۔لہٰذا میری پلاننگ تو پہلے دن سے جاری تھی لیکن ہاں ایک وہ لمحہ ضرور آیا کہ جب میں نے حتمی فیصلہ کیا تھا۔
مجھے آرمی چیف بنے تھوڑا ہی عرصہ ہوا تھا۔ میں دفترسے واپسی پر گھر آکر جب بھی اپنی والدہ کے کمرے میں جاتا تو ماں جی اکثر ٹی وی دیکھ رہی ہوتیں اورزیادہ تر وہ کسی دھماکے یا دہشت گردوں کی کوئی کارروائی دیکھ رہی ہوتی تھیں۔ پھر جیسے ہی وہ مجھے دیکھتیں تو دکھی لہجے میں ٹی وی کی طرف اشارہ کر کے کہتیں ” پتر ایہہ کی ہو رہیااے“ (بیٹا یہ کیا ہو رہا ہے)۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”یا رفیقا، اے کی طریقہ۔۔۔“ ایوانکا ٹرمپ کی سعودی عرب میں موجودگی کے دوران سعودی شہزادے کی ایسی حرکت کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، دیکھ کر آپ بھی ہنسی نہ روک پائیں گے

میں انہیں تسلی دیتا کہ ماں جی اللہ فضل کرے گا اور سب ٹھیک ہو جائے گا۔ پھر مجھے وہ دن بھی اچھی طرح یا د ہے جب ایک شام میں دفتر سے واپسی پر ماں جی کے کمرے میں داخل ہوا تو وہ ٹی وی پرکسی خود کش دھماکے کی کوریج دیکھ رہی تھیں۔ میں نے سلام کیا تو سلام کا جواب دینے کی بجائے وہ اک عجیب سی درد اور کرب بھری آواز میں بولیں ” پتر ایہہ کی ہو رہیا اے تےپتر توں کی کر رہیا ایں “ (بیٹا یہ کیا ہو رہا ہے اور بیٹا تم کیا کر رہے ہو ) اس دن ماں جی نے جس انداز میں یہ کہا کہ ”پتر توں کی کر رہیا ایں “ تو مجھے ایسے لگا کہ جیسے قوم کی ہر ماں مجھ سے یہی کہہ ر ہی ہو اور یہی وہ لمحہ تھا کہ جب میں نے سوچا کہ بس بہت ہوچکا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -