’ اگر آپ کے جسم کا یہ حصہ بڑھنے لگے تو آپ کو کینسر ہونے کا خطرہ بے حد بڑھ جاتا ہے ‘ سائنسدانوں نے سخت وارننگ جاری کر دی

’ اگر آپ کے جسم کا یہ حصہ بڑھنے لگے تو آپ کو کینسر ہونے کا خطرہ بے حد بڑھ جاتا ...
’ اگر آپ کے جسم کا یہ حصہ بڑھنے لگے تو آپ کو کینسر ہونے کا خطرہ بے حد بڑھ جاتا ہے ‘ سائنسدانوں نے سخت وارننگ جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدان اپنی کئی تحقیقات میں موٹاپے کے سنگین نقصانات سے آگاہ کر چکے ہیں اور اب انہوں نے بڑھے ہوئے پیٹ والے لوگوں کو انتہائی خطرناک خبر سنا دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سائنسدانوں نے متنبہ کیا ہے کہ ”جن لوگوں کا پیٹ بڑھ جائے ان کو کینسر لاحق ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں، خواہ ان کا باقی جسم کتنا ہی دبلا پتلا کیوں نہ ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔“
سائنسدانوں کی اس نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جس شخص کا پیٹ11 سینٹی میٹر تک بڑھ جائے اس کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات میں 13فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ہینز فریزلنگ کا کہنا تھا کہ ”پیٹ یا کمر کا سائز 10طرح کے کینسر سے براہ راست منسلک ہوتا ہے۔ ان اقسام میں مقعد اور اس کی انتڑیوں کا کینسر، نچلے نرخرے، اوپری معدے، جگر، پتے، لبلبے اور گردوں کا کینسر شامل ہے۔ اس کے علاوہ خواتین میں کمر کے سائز کا زیادہ ہونا رحم، بچہ دانی اور چھاتی کے کینسر کا بھی باعث بنتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -