سائنسدان چوہے کے نطفے کو جماکر خلاءمیں لے گئے، پھر 9 ماہ بعد اسے واپس لا کر اس سے چوہے کا بچہ پیدا کرنے کی کوشش کی ، پیدا ہونے والی چیز کیا تھی؟ جواب ایسا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

سائنسدان چوہے کے نطفے کو جماکر خلاءمیں لے گئے، پھر 9 ماہ بعد اسے واپس لا کر اس ...
سائنسدان چوہے کے نطفے کو جماکر خلاءمیں لے گئے، پھر 9 ماہ بعد اسے واپس لا کر اس سے چوہے کا بچہ پیدا کرنے کی کوشش کی ، پیدا ہونے والی چیز کیا تھی؟ جواب ایسا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک)جاپانیوں کے مشغلے ساری دنیا سے الگ ہیں۔ ایک ایسے وقت پر کہ جب باقی دنیا دہشتگردی اور جنگوں کے طوفان میں گھری ہے جاپانی سائنسدان خلاءسے واپس لائے گئے چوہے کے نطفے سے نئے چوہے پیدا کر کے خوش ہو رہے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق چوہے کے سپرم منجمد کر کے 2013 ءمیں بین الاقوامی خلائی مرکز پر بھیجے گئے تھے اور 2014 ءمیں انہیں واپس زمین پر لایا گیا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خلاءمیں شدید تابکاری کی وجہ سے کچھ سپرمز کے ڈی این کو نقصان پہنچا تاہم باقی سپرمز سے ٹیسٹ ٹیوب تکنیک کے ذریعے چوہے کے صحت مند بچے پیدا کر لیے گئے ہیں۔
یونیورسٹی آف یاماناشی کے سائنسدان سیاکا فاکایاما ، جنہوں نے تحقیقی پراجیکٹ کی سربراہی ، کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی مستقبل میں دیگر جانور وںاور حتی کہ انسانوں کی افزائش نسل بھی ان سپرمزسے کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی جنہیں طویل عرصے تک خلا میں محفوظ رکھا گیا ہو گا۔
جاپانی سائنسدانوں کی یہ تحقیق سائنسی جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسیز میں شائع کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ منجمد سپرمز کو خلا ءمیں محفوظ کرنا نہ صرف مستقبل میںخلاءمیں انسانی نسل کو آباد کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے بلکہ زمین پر کوئی بڑی تباہی نازل ہونے کی صورت میں بھی نسل انسانی کو پھر سے شروع کرنے کے کام آ سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -