مریخ پر پراسرا کھوپڑی دریافت ،سائنس دان چکرا گئے
مانچسٹر (نیوز ڈیسک) سرخ سیارے مریخ سے موصول ہونے والی تازہ ترین تصاویر میں ایک صاحب نے دیوقامت کھوپڑی دریافت کرلی ہے جو ان کے دعوے کے مطابق اس سیارے پر آباد خلائی مخلوق کے کسی فرد کی ہے۔ ادارے "UFO Sighting Daily" سے تعلق رکھنے والے سکاٹ وارنگ کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ایک یوٹیوب صارف نے کی ہے اور اسے "Giant Humanoid Skull Found on Mars" کے عنوان سے اس ویب سائٹ پر بھیجا گیا ہے جہاں اب تک ہزاروں افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو بھیجنے والے کے مطابق کھوپڑی کی بلندی 9 سے 10 فٹ ہے اور اس میں ناک، آنکھوں، جڑے کے آثار بآسانی دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ نچلا جبڑا مریخ سیارے کی ریت میں دھنسا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ خلائی مخلوق کی اس کھوپڑی کی ابھی کسی سائنسدان نے تصدیق نہیں کی مگر اس کا انکشاف کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان کے اس دعوے کی تصدیق ہوگئی ہے کہ مریخ پر انسان سے ملتی جلتی لیکن جسامت میں کئی گنا بڑی مخلوق پائی جاتی تھی۔