دو ’خانوں‘کے درمیان لڑائی کی وجہ ایشوریہ اور کترینہ ہیں

دو ’خانوں‘کے درمیان لڑائی کی وجہ ایشوریہ اور کترینہ ہیں
دو ’خانوں‘کے درمیان لڑائی کی وجہ ایشوریہ اور کترینہ ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوزڈیسک)سلمان خان اور شاہ رخ خان کی ناراضگی کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ دونوں کس بات پر ایک دوسرے سے لڑے؟آپ کو یقیناجان کر حیرت ہوگی کہ دونوں کی لڑائی کی وجہ ایشوریا رائے اور کترینہ کیف ہیں۔

سلمان کی بہن کی شادی میں شاہ رخ کی مہنگے تحائف کے ساتھ آمد جاننے کے لئے کلک کریں
دو ’خانوں‘ کی لڑائی فلمی دنیا کی سب سے بڑی لڑائی سمجھی جاتی ہے۔ یہ 16جولائی 2008ءکی ایک شام تھی جب سلمان اور شاہ رخ ،ممبئی کے ایک ہوٹل میں لڑ پڑے جس کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ شاہ رخ خان نے سلمان خان کی دوست ایشوریا کے بارے میں کچھ ایسے کلمات کہے تھے جو دبنگ خان کو انتہائی ناگوار گزرے اور انہوں نے لڑائی کے لئے اپنی مٹھیاں بھی بھینچ لیں ۔ عینی شاہدین کہتے ہیں کہ دونوں اس وقت نشے میں تھے اور نتیجہ میں ایک دوسرے پر یلغار کرنے ہی والے تھے لیکن دوستوں نے بیچ بچاﺅ کرواکر معاملہ رفع دفع کیا۔یہ لڑائی سلمان خان کی ایک اور دوست کترینہ کیف کی سالگرہ والے دن ہوئی تھی۔ فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس لڑائی سے قبل سلمان خان نے کنگ خان کے ایک ٹی وی شو’کیا آپ پانچویں پاس ہیں‘ پر کچھ ایسے الفاظ کہے تھے جو شاہ رخ خان کو برے لگے تھے اور وہ سلمان سے ناراض تھے اور یہاں سے ان کی لڑائی کا آغاز ہوا۔جولائی 2008ءمیں ہونے والی لڑائی کی اصل وجہ دونوں فنکاروں نے آج تک کھل کر نہیں بتائی لیکن اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ لڑائی ایشوریا اور کترینہ کی وجہ سے ہوئی۔

یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ ا س لڑائی سے قبل ان دونوں ستاروں کی دوستی بھی مثالی تھی۔شاہ رخ خان جب بہت بڑے سٹار نہیں بنے تھے تو وہ سلمان خان کے گھر آیا کرتے تھے اوران کے فیملی ممبر ہی سمجھے جاتے تھے ،سلمان اس وقت کافی کامیاب ہیرو کے طور پر جانے جاتے تھے اور ان کی متعدد فلمیں جن میں ’میں نے پیار کیا‘ اور ’ساجن‘ باکس آفس پر سپر ہٹ ہو چکی تھیں۔کہا جاتا ہے کہ شاہ رخ خان اس وقت سلمان خان کو ’سر‘ کہہ کر بھی پکارتے تھے۔پھر قسمت کی دیوی شاہ رخ خان پر مہربان ہوئی اور ان کی متعدد فلمیں اوپر نیچے ہٹ ہو گئیں، پھر ایک وقت آیا کہ دونوں خانوں کو مشہور سپر ہٹ فلم ’کرن ارجن‘میں ساتھ ساتھ کاسٹ کیا گیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ دو بڑے ستارے ایک ہی فلم میں کام کر رہے تھے۔ اس فلم کے بعد کافی سال دونوں ایک ساتھ فلموں میں نہ آئے لیکن پھر 2001ءمیں ریلیز کی گئی فلم ’ہم تمہارے ہیںصنم‘میں دونوں ایک بار اکٹھے جلوہ گر ہوئے ۔ گو کہ دونوں ستارے ایک دوسرے کے ساتھ کچھ فلموں میں بطور مہمان اداکار آتے رہے لیکن ایک ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

آرپیتا کی شادی میں سلمان اور شاہ رخ کا والہانہ ڈانس ، جاننے کے لئے کلک کریں
حال ہی میں سلمان خان کی بہن آرپیتا کی شادی ہوئی ہے اور اس میں کنگ خان نے آرپیتا کے لئے انتہائی مہنگے تحائف کے ساتھ شرکت کی تھی اور شام سے صبح تک شادی میں بھی موجود رہے جبکہ کنگ خان اور دبنگ خان نے گانے ’چل چھیاچھیا‘ پر مل کر بھی ڈانس کیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -