’آپریشن کے دوران ٹیبل سے گری، واپس اُٹھایا گیا تو جسم میں یہ تبدیلی آچکی تھی‘ خاتون نے ڈاکٹر کے خلاف تاریخ کا انوکھا ترین مقدمہ دائر کردیا، کیا تبدیلی آئی؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی

’آپریشن کے دوران ٹیبل سے گری، واپس اُٹھایا گیا تو جسم میں یہ تبدیلی آچکی ...
’آپریشن کے دوران ٹیبل سے گری، واپس اُٹھایا گیا تو جسم میں یہ تبدیلی آچکی تھی‘ خاتون نے ڈاکٹر کے خلاف تاریخ کا انوکھا ترین مقدمہ دائر کردیا، کیا تبدیلی آئی؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے مریضوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرناپڑسکتا ہے لیکن ایک برطانوی خاتون نے دعوٰی کر دیا ہے کہ ڈاکٹر کی غلطی کی وجہ سے ان کی ذہانت میں کمی ہوگئی ہے، جس پر انہوں نے ہسپتال کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ 

اخبار میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 53 سالہ خاتون لی این ٹوشر کا کہنا ہے کہ وہ چھاتی کی رسولی کے آپریشن کے لئے سینٹ ونسنٹ ہسپتال گئی تھی جہاں آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی غفلت سے وہ آپریشن کی ٹیبل سے نیچے گریں اور ان کا سر فرش کے ساتھ ٹکرایا۔ لی این کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی وجہ سے ان کا آئی کیو لیول 25 درجے کم ہوگیا ہے اور اب وہ پہلے جیسے ذہین نہیں رہی ہیں۔
لی این نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سرجن کے کہنے پر انہیں آپریشن ٹیبل کے کنارے پر منتقل کیا گیا جہاں سے وہ نیچے گرگئیں اور ان کے سر، کمر اور گردن پر چوٹیں آئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سر فرش سے ٹکرانے کی وجہ سے ان کے دماغ کا سامنے والا حصہ متاثر ہوا اور ان کی ذہانت میں نمایاں کمی آگئی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ پہلے وہ دوسروں کی مدد کیا کرتی تھیں اور اب انہیں ہر وقت کسی کے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لین این کے مطابق انہوں نے سینٹ ونسنٹ ہسپتال کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، تاہم ہسپتال کی جانب سے اس ضمن میں کوئی بیان تاحال سامنے نہیں آیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -