اس خاتون نے گھر میں 14 بلیوں کو بغیر کھانے کے بند کردیا، چند روز بعد گھر کھولا تو اندر کیا منظر تھا؟ جواب ایسا خوفناک کہ کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتا
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک خاتون نے 14بلیوں کو بغیر کھانے کے گھر میں بند کر دیا۔ چند روز بعد دروازہ کھولاگیا تو اندر ایسا خوفناک منظر دیکھنے کو ملا کہ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ آسٹریلوی شہر ایڈلیڈ میں پیش آیا۔ پولیس نے جب چند روز بعد دروازہ کھولا تو تمام بلیوں کے ٹکڑے پورے گھر میں بکھرے پڑے تھے۔ بھوک کے مارے ان بلیوں نے ایک دوسرے کو ہی چیر پھاڑ ڈالا تھا اور سب ہلاک ہو چکی تھیں۔ صرف ایک باقی بچی تھی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت دماغی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کو رہا کردیا تاہم اس پر آئندہ جانور نہ رکھنے کی پابندی عائد کر دی۔ چیف انسپکٹر اینڈریا لیوس کا کہنا تھا کہ ”جب ہم نے گھر کا دروازہ کھولا تو زندہ بچ جانے والی بلی ہلکی آواز میں میاﺅں میاﺅں کر رہی تھی۔ وہ بھی بہت لاغر ہو چکی تھی، تاہم چند روز کے علاج سے اس کی حالت سنبھل گئی۔“