شوہر پر غصہ، بیوی نے اُس کے والدین اور باس کو ایسی چیز بھیج دی کہ پوری زندگی ہی تباہ ہوگئی، ایسا واقعہ کہ جان کر کوئی شوہر اپنی بیوی کے سامنے اونچی آواز میں بولے بھی نہ!
نیویارک (نیوز ڈیسک) طلاق کے بعد سابق شریک حیات کے لئے اچھے جذبات کی توقع تو نہیں کی جاسکتی البتہ ایک امریکی خاتون اپنے برے جذبات کے اظہار میں اتنی آگے نکل گئی کہ بیچارے سابقہ شوہر کو جیتے جی مار ڈالا۔
ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ خاتون سارہ گیٹن کو اتفاق سے ایک فلیش ڈرائیو مل گئی، جس میں اس کے سابقہ خاوند کی برہنہ تصاویر تھیں۔ گیٹن نے ان تصاویر کو دو عدد سی ڈیز پر منتقل کیا اور کمال بے حیائی کا ثبوت دیتے ہوئے ایک سی ڈی سابقہ شوہر کے والدین کو بھیج دی جبکہ دوسری سی ڈی خود جاکر اس کے دفتر پہنچا کرآئی۔ اس نے احتیاطاً دونوں سی ڈیز پر ”ارجنٹ“ بھی لکھ دیا تھا تاکہ انہیں ضروری اور فوری طور پر دیکھا جائے۔
ارب پتی ’شہزادی‘ جو اپنی ایک شرمناک حرکت کی وجہ سے ملک کی سربراہ نہ بن سکی، اب کہاں اور کس حالت میں ہے؟ انجام جان کر کوئی بھی افسردہ ہوجائے
بیچارے سابقہ شوہر کے والدین اپنے بیٹے کی قابل اعتراض تصاویر دیکھ کر گہرے صدمے کے شکار ہوئے۔ دوسری جانب دفتر میں ہر کوئی اس کی قابل اعتراض تصاویر دیکھ کر اس پر ہنس رہا تھا۔ متاثرہ شخص نے اپنی سابقہ اہلیہ کی شرمناک حرکت کے ثبوت کے ساتھ پولیس سے رابطہ کرلیا، جس کے نتیجہ میں خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمہ کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔