’یہ نوجوان ایڈز زدہ تھا ‘جنازے میں اچانک انکشاف نے شہر کی خواتین میں کھلبلی مچا دی

’یہ نوجوان ایڈز زدہ تھا ‘جنازے میں اچانک انکشاف نے شہر کی خواتین میں کھلبلی ...
’یہ نوجوان ایڈز زدہ تھا ‘جنازے میں اچانک انکشاف نے شہر کی خواتین میں کھلبلی مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بخارسٹ (نیوز ڈیسک) جنسی بے راہ روی اور بے حیانی کا کلچر کسی بھی معاشرے کیلئے بدترین کینسر ثابت ہوتا ہے اور مغرب میں ہمیں بار بار اس کی مثالیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ رومانیہ کے ایک قصبے سیگارشیا کو بھی آج کل جنسی بے راہ روی کی انتہا کے باعث انتہائی شرمناک اور خطرناک صورتحال کا سامنا ہے۔ اس قصبے میں حال ہی میں ایک 24 سالہ نوجوان ڈینئیل ڈیکو کی موت ہوگئی اور جب اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ ایڈز کا مریض تھا۔ اگرچہ مغربی معاشرے میں کسی کا ایڈز کا شکار ہونا کوئی انوکھی بات نہیں لیکن اس نوجوان کے بارے میں یہ سنتے ہی سارے قصبے میں ہلچل برپا ہوگئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ نوجوان اپنی خوبصورتی کی وجہ سے قصبے میں بہت مقبول تھا اور علاقے کی درجنوں خواتین اور نوجوان لڑکیاں اس کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتی تھیں۔ شرم و حیا کا کوئی تصور نہ ہونے کی وجہ سے بے شمار خواتین کے اس کے ساتھ قربت کے مراسم تھے اور یہ اس قدر سفاک ثابت ہوا کہ کسی کو بھی اپنی بیماری کے متعلق نہ بتایا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ 40 سے زائد خواتین اور لڑکیاں ایڈز کے ٹیسٹ کیلئے درخواست دے چکی ہیں جبکہ بہت سی شرمندگی کے باعث سامنے نہیں آرہی ہیں۔ دو خواتین کے ٹیسٹ میں ایڈز ثابت ہوچکی جبکہ باقی کو رپورٹ کا انتظار ہے۔ پولیس کے مطابق ایک مقامی ڈاکٹر نے ڈینیئل کی بیماری کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کی کوشش کی لیکن نوجوان کی ماں نے ڈرا دھمکا کر اسے چپ کروادیا۔ اس بدبخت نے ڈاکٹر کی بیٹی سے بھی مراسم قائم کرلئے تھے۔ پولیس مزید متاثرین کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے اور نوجوان کی ماں کے خلاف قانونی کارروائی کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -