باپ بننے کے خواہشمند افراد کےلئے اہم تحقیق

باپ بننے کے خواہشمند افراد کےلئے اہم تحقیق
باپ بننے کے خواہشمند افراد کےلئے اہم تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوپن ہیگن (نیوز ڈیسک) اسلام میں شراب نوشی کو بدترین افعال میں شمار کرتے ہوئے ممنوع قرار دیا گیا ہے اور اب مغرب میں کی جانے والی جدید سائنسی تحقیق نے بھی یہ ثابت کردیا ہے کہ صحت کے متعدد خطرناک مسائل کے علاوہ یہ مکروہ عادت اولاد سے محرومی کا باعث بنتی ہے۔ ڈنمارک کی فوج کے 1200 سپاہیوں پر 2008ءسے 2012ءکے دوران ایک تحقیق کی گئی جس میں ان کی شراب نوشی کی عادات کو ریکارڈ کیا گیا اور بعد میں ان کے سپرم اور خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔ اٹھارہ سے 28 سال کے ان سپاہیوں کے معائنے سے معلوم ہوا کہ ان میں سے جو فی ہفتہ 7.05یونٹ (تقریباً ڈیرھ لیٹر) شراب پی رہے تھے ان میں دوسروں کی نسبت سپرم کی والٹی واضح طور پر ناقص تھی اور اس کی شکل اور سائز بھی بری طرح متاثر ہورہا تھا۔ ماہرین نے معلوم کیا کہ شراب نوشی کی مقدار جتنی زیادہ تھی مردانہ صحت اور تولیدی صحت اتنی ہی کمزور تھی اور زیادہ مقدار میں باقاعدگی سے شراب نوشی کرنے والے اولاد پیدا کرنے کے قابل نہ تھے۔ شراب نوشی کے مضر اثرات پر ویسے تو کئی اہم تحقیقات ہو چکی ہیں لیکن خصوصاً تولیدی صحت پر اس کے خوفناک نتائج کے حوالہ سے یہ پہلی اہم تحقیق ہے، جس کی مزید معلومات femalefirst.co.uk پر دستیاب ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -