بالوں کو زہریلے کیمیکلز سے پاک کرنے کا آسان طریقہ

بالوں کو زہریلے کیمیکلز سے پاک کرنے کا آسان طریقہ
بالوں کو زہریلے کیمیکلز سے پاک کرنے کا آسان طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھارت (نیوز ڈیسک) ماحول کی آلودگی کے بہت سے برے اثرات تو ہوتے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ یہ آپ کے بالوں اور سر کی جلد کے لئے بہت ہی نقصان دہ ہوتی ہے جس سے بال تیزی سے گرنا شروع ہوجاتے ہیں اور آخر انسان گنجا ہوجاتا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے علاوہ کئی کیمیکلز بھی صحت کے لئے مضر ثابت ہوتے ہیں۔ کئی قسم کے شیمپو بھی آپ کے بالوں کے لئے مفید ثابت نہیں ہوتے تو اگربال کمزور اور کھردرے ہیں تو ان کو چمکدار بنانے کے لئے کچھ گھریلو نسخے بہت کارگر ثابت ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں اس طریقے پر غورکریں:
-1پہلا مرحلہ
تین نیم گرم پانی کے پیالوں کو ایک برتن میں ڈالیں اور اس میں آدھا کپ بیکنگ سوڈا ڈال لیں، اس سے سر دھوئیں تو بیکنگ سوڈا بالوں کی مضبوطی کو یقینی بناتا ہے۔
-2 دوسرا مرحلہ
دوسرے مرحلے میں شہد، ابلا پانی اور سرکہ ملا کر ایک محلول بنالیں۔ ان اشیاءکا تناسب اسطرح ہونا چاہیے، ایک چمچ شہد، ایک چمچ سیب کا سرکہ اور 3 چمچ ابلا ہوا پانی، اس میں کوئی تیل بھی مکس کرلیں، اس محلول سے بالوں میں مساج کریں۔
-3 تیسرا مرحلہ
تباہ شدہ بالوں کے قدرتی حسن کو بحال کرنے کے لئے نصف کپ بادام یا زیتون کے تیل میں ایک چمچ کوئی بھی اچھا سا ہیئر کنڈیشنر ملا کر تیار ہونے والے محلول کو نیم گرم کرکے بالوں میں لگائیں، پھر دیکھیں بال کس قدر تیزی سے نشوونما پاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -