دو گاڑیوں میں تصادم کی اطلاع پرریسکیو اہلکار پہنچا تو موقع پر پڑی لاش کو دیکھ کر پاﺅں تلے سے زمین ہی نکل گئی کیونکہ۔۔۔

دو گاڑیوں میں تصادم کی اطلاع پرریسکیو اہلکار پہنچا تو موقع پر پڑی لاش کو دیکھ ...
دو گاڑیوں میں تصادم کی اطلاع پرریسکیو اہلکار پہنچا تو موقع پر پڑی لاش کو دیکھ کر پاﺅں تلے سے زمین ہی نکل گئی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مینیسوٹا (مانیٹرنگ ڈیسک) شمال مغربی مینیسوٹا کے ایک گاﺅں ’اڈا‘ کا ایک فائر فائٹر رینڈی پیٹرسن جب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے جائے وقوعہ پر پہنچا تو اسے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا کیونکہ اس حادثے کے نتیجے میں مرنے والا کوئی اورنہیں بلکہ اس کا اپنا بیٹا تھا۔

سر پر چوٹ، نوجوان تین دن بعد ہوش میں آیا تو ایسی بات کہہ دی کہ والدین کے پیروں تلے سے زمین نکال دی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رینڈی پیٹرسن کو جب بھی کسی حادثے کی اطلاع ملتی تو وہ سب سے پہلے اپنے بیٹے کو فون کر کے اس کی خیریت دریافت کرتا۔ اتوار کی شب اسے ایک کار حادثے کی اطلاع ملی تو معمولی کی طرح اس نے اپنے 16 سالہ بیٹے کارٹر کو فون کیا، بار بار فون کیا لیکن کوئی جواب نہ ملا اورجب وہ جائے حادثہ پر پہنچا تو اسے پتہ چل گیا کہ اس کا بیٹا فون کیوں نہیں اٹھا رہا۔

رینڈی نے بتایا کہ ”آگ میں جلتی گاڑی اور اس کے رم دیکھ کرمیں سب کچھ سمجھ گیا۔ میں گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا، مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ میری ٹیم کے ایک دوسرے ممبر نے مجھے سنبھالا دیا۔“

کارٹر اپنی گرل فرینڈ کو ایک قریبی ٹاﺅن میں چھوڑ کر واپس آ رہا تھا کہ ایک انٹرسیکشن پر پک اپ ٹرک نے اس کی گاڑی کو ٹکر دے ماری۔ کارٹر کی گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی کھائی میں جا گری اور آگ پکڑ لی جبکہ کارٹر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ 20 سالہ ٹرک ڈرائیور شمالی ڈکوٹا کا رہنے والا ہے جو اس حادثے میں معمولی زخمی ہوا ۔ سٹیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل تجزیئے میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی۔

گھر کے اندر چور گھس آیا اور اندر اکیلی خاتون، پھر چور کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ اس نے خوابوں میں بھی نہیں سوچا ہوگا
رینڈی پیٹرسن کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا کارٹر شائد سب سے زیادہ محتاط ڈرائیور تھا جو ہمیشہ دونوں ہاتھ سٹیئرنگ پر رکھتا اور اس نے کبھی بھی تیز رفتاری نہیں دکھائی۔“
کارٹر کو کھیلوں کے ساتھ اتنا لگاﺅ تھا کہ رینڈی اسے ”کھیلوں کا چلتا پھرتا انسائیکلو پیڈیا“ کہتے تھے۔ اس نے اڈا بوروپ ہائی سکول میں فٹ بال سمیت کئی کھیل کھیلے اور وہ 63 نمبر کی شرٹ پہنتا تھا۔

کارٹر کی موت کے غم میں بدھ کے روز اس کی ٹیم کے کھلا ڑیوں اور میچ دیکھنے والے شائقین نے 63 نمبر کی شرٹ پہنی جبکہ ان ٹی شرٹس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم اس کے خاندان کو دی گئی۔ حتیٰ کہ مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی کارٹر کیلئے غم کا اظہار کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -