’شوہر کرائے کیلئے خالی ہے۔۔۔‘ خاتون نے اپنے شوہر کو کرائے پر دینے کیلئے انٹرنیٹ پر پیش کردیا، لیکن پھر کیا ہوا؟ یہ اُس نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا

ڈیلی بائیٹس

سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے خاوند کو کرایہ پر دینے کے لئے فیس بک پر اشتہار دے ڈالا، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون کی عجیب و غریب حرکت کا بہت اچھا نتیجہ نکلا اور اب ہر کوئی اس کی تعریف کر رہا ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پیٹریشیا ولسن نامی خاتون نے فیس بک پر پوسٹ کئے گئے اشتہار میں لکھا ”خاوند کرائے کے لئے دستیاب ہے۔ اس نے بڑھئی کے کام اور تعمیرات کے چار سرٹیفکیٹ حاصل کررکھے ہیں۔ یہ بہت کام آنے والا شخص ہے اور تقریباً ہر چیز کو ٹھیک کرسکتا ہے۔ آٹو میٹک دروازوں کا تو یہ ماہر ہے۔ یہ ایک سیدھا سادہ دیہاتی شخص ہے۔“
پیٹریشیا کی یہ پوسٹ بہت مقبول ہوئی اور اسے بڑی تعداد میں شیئر کیا گیا ہے۔ ان کی پوسٹ نے خواتین کو خصوصی طور پر محظوظ کیا، لیکن اس حرکت کا اصل مقصد جان کر سب نے ان کی تعریف کی۔

خاتون اجنبی کے پیار میں پاگل ہوگئی لیکن در حقیقت وہ کون تھا؟ اصلیت اتنی دیر سے سامنے آئی کہ زندگی کے سب خواب مٹی میں مل گئے
پیٹریشیا نے ڈیلی میل آسٹریلا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاوند کو کام نہیں مل رہا تھا جس پر وہ بہت پریشان تھے۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے خاوند کے لئے کام ڈھونڈنے کی خاطر کچھ منفرد طریقہ اختیار کریں گی۔ کچھ سوچ بچار کے بعد انہوں نے فیس بک پر ”خاوند کرایے پر دستیاب ہے“ کا اشتہار پوسٹ کردیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں لوگوں تک ان کا پیغام پہنچا۔ اس اشتہار میں ان کے خاوند کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھی ذکر تھا۔ پیٹریشیا کا کہنا ہے کہ اگرچہ لوگوں نے بڑی تعداد میں اسے ایک مزاحیہ پوسٹ کے طور پر لیا لیکن بہت سے لوگوں کو جب اصل بات معلوم ہوئی تو انہوں نے ان کے خاوند کو کام کی پیشکش بھی کی۔ اس پوسٹ کے نتیجے میں ان کے خاوند کو اچھا خاصا کام ملا اور حتیٰ کہ اب ایک مستقبل ملازمت بھی مل گئی ہے ۔
پیٹریشیا نے اپنے اس تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں ملازمت ڈھونڈنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن اگر آپ روایتی طریقوں کی بجائے کچھ منفرد انداز اختیار کرنے کی کوشش کریں تو کامیابی کا امکان بڑھ سکتا ہے۔