اس معروف دریا کے اندر کئی فٹ لمبا سوراخ نمودار ہوگیا، اس کے اندر کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

اس معروف دریا کے اندر کئی فٹ لمبا سوراخ نمودار ہوگیا، اس کے اندر کیا ہے؟ دیکھ ...
اس معروف دریا کے اندر کئی فٹ لمبا سوراخ نمودار ہوگیا، اس کے اندر کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا (نیوز ڈیسک) فلپائنی جزیرے منڈاناﺅ کے مشہور دریائے حینا تان کے ساتھ ایک حیرت انگیز معاملہ پیش آ گیا ہے۔ اس دریا کے پیندے میں اچانک 25 میٹر(تقریباً 75 فٹ) گہرا سوراخ نمودار ہو گیا ہے، جسے دیکھنے والے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کر پا رہے ہیں۔
حینا تان انچانٹڈ اس خطے کا مشہور دیا ہے جو وسیع و عریض علاقے سے گزرتا ہوا بحر فلپائن اور بحرالکاہل میں جا گرتا ہے۔ سات سال قبل پہلی بار یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ اس دریا کے نیچے گہری غاریں واقع ہیں۔ ان غاروں کی دریافت کے لئے جانے والے سائنسدان ڈاکٹر ایموریز کی موت سطح آب سے 40میٹر نیچے دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تو ان غاروں کی تلاش کا کام بھی رک گیا۔ مقامی مچھیروں میں یہ بات مشہور تھی کہ اس دریا میں پریاں رہتی ہیں اور ماورائی مخلوقات اس کی گہری غاروں کی حفاظت کرتی ہیں، جو اس کی تہہ میں اترنے والے کو ہلاک کر دیتی ہیں۔ ڈاکٹر ایموریز کی پراسرار موت نے اس تاثر کو مزید گہرا کر دیا اور زیر آب غاروں کا راز مزید گہرے پردوں میں لپٹتا چلا گیا۔ 

ساحل سمندر پر سیر کرتی خاتون کو بوتل میں بند خط مل گیا، کھول کر دیکھا تو 29 سال پرانی یہ تحریر کس نے لکھی تھی؟ کبھی سوچ نہ سکتی تھی کہ ایسا بھی ممکن ہے

جب حال ہی میں دریا کی سطح پر پانی کا بڑا منجدھار نظر آیا تو سائنسدانوں نے اس کے نیچے جاری معاملے کی تحقیق کا فیصلہ کیا۔ تب یہ انکشاف ہوا کہ اس کے پیندے میں انتہائی گہرا سورخ موجود ہے۔ مزید تحقیق سے اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ دریا کے نیچے گہری غاریں ہیں جن میں پانی ایک جانب سے داخل ہوتا ہے اور دوسری جانب سے نکلتا ہے۔ دریا کے پیندے میں موجود گہرا سوراخ دراصل انہی غاروں کا داخلی راستہ ہے۔ سائنسدان اس حیرتناک مظہر فطرت کی مزید تحقیق کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -