’جب مرد یہ کام کرتے ہیں تو اس سے زیادہ دنیا میں کوئی چیز اچھی نہیں لگتی‘ جدید تحقیق میں خواتین نے ایسی بات بتادی کہ پاکستانی مرد شدید پریشان ہوجائیں گے

’جب مرد یہ کام کرتے ہیں تو اس سے زیادہ دنیا میں کوئی چیز اچھی نہیں لگتی‘ جدید ...
’جب مرد یہ کام کرتے ہیں تو اس سے زیادہ دنیا میں کوئی چیز اچھی نہیں لگتی‘ جدید تحقیق میں خواتین نے ایسی بات بتادی کہ پاکستانی مرد شدید پریشان ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں کی وہ کون سی خصوصیت ہے جو خواتین کو سب سے زیادہ پسند ہوتی ہے اور وہ کسی مرد میں یہ خصوصیت پا کر اس کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہیں؟اس سوال کے جواب میں مردوں کی کئی خصوصیات گنوائی جاتی ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں حتمی طور پر ایک ایسی خصوصیت کا انکشاف کر دیا ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”جو مرد بیکنگ کرنا جانتا ہو، وہ خواتین کی کمزوری بن جاتا ہے اور وہ اس سے محبت کیے بغیر رہ ہی نہیں پاتیں۔“

اس تحقیق میں ڈاکٹر ایڈ کی سربراہی میں سائنسدانوں نے امریکہ اور یورپ کے 1ہزار مردوں کو اپنی مختلف خصوصیات اور مہارتوں کا مظاہرہ کرنے کو کہا اور پھر درجنوں خواتین کو ان کا مشاہدہ کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں سائنسدانوں نے خواتین سے ان مردوں کی اس خصوصیت کے بارے میں دریافت کیا جسے دیکھ کر اس مرد میں ان کی جنسی رغبت بہت بڑھ گئی ہو۔ حیران کن طور پر 70فیصد خواتین نے اعتراف کیا کہ جن مردوں نے بہترین طریقے سے کیک بنانے کا مظاہرہ کیا وہ ان پر فدا ہو گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر خواتین نے ڈانس اور تیسرے نمبر پر پینٹنگ کرنے والے مردوں کو پسندیدہ ترین قرار دیا۔ڈاکٹر ایڈ کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق کے نتائج سے بظاہر لگتا ہے کہ خواتین کی نظروں میں ’مردانگی‘ کا مفہوم تبدیل ہو گیا ہے۔ کیک بنانے والے مردوں کو شاید خواتین نے اس لیے زیادہ پسند کیا کہ اس سے ان کے ہمدرد مزاج اور مددگار ہونے کا تاثر ملتا ہے اور خواتین حساس اور ہمدردی کا جذبہ رکھنے والے مردوں کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -